بیروت: اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے نباتیہ کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی علاقے میں وادی الکفر نامی قبصے میں اینٹوں کے بھٹے پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ حملے میں شام سے تعلق رکھنے والا اینٹوں کے بھٹے کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
دریں اثنااسرائیل نے حملہ کرکے جمعہ کی شب جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنا ڈالا۔ حملے سے وادی الکفور میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ رد عمل میں آج ہفتہ کو حزب اللہ نے اسرائیل پر 50 میزائل داغ دئیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ گروپ نے تقریباً 50 میزائل بالائی الجلیل کے ان قصبوں کی طرف داغے ہیں جن کو ابھی تک خالی نہیں کیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے بالائی الجلیل کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
انتباہات کے جاری ہونے کے بعد صفد کے علاقے میں میزائلوں کو روکا گیا۔ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف میزائلوں کی بمباری جاری ہے۔ یہ حملے اس وقت کئے گئے ہیں جب لبنان کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ النبطیہ میں لوگ مارے گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر باہمی جملوں کے دوران خطے میں غیر معمولی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔
جائے وقوع سے شہریوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک تجارتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس مقام پر حزب اللہ کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔
یاد رہے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے 10 ماہ سے زیادہ عرصہ کے دوران حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق لبنان میں کم از کم 579 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 121 عام شہری شامل ہیں۔