نئی دہلی،سماج نیوز سروس:آج ہفتہ کی صبح تقریباً 6.20 بجے واقعہ پیش آیا۔ لوگ یہاں اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار پک اپ نے سات لوگوں کو کچل دیا۔ہفتہ کو دہلی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کھجوری خاص علاقے میں ایک مہندراپک اپ نے بس اسٹینڈ پر کھڑے سات لوگوں کو کچل دیا، جس میں دو لوگوں کی المناک موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 6.20 بجے پیش آیا۔ لوگ یہاںا سٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتارپک اپ نے سات افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کرلی ہے۔