ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس:ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی شلوک کمار نے سکندرآباد قصبہ کے محلہ رامباڑہ میں منعقد ہونے والی رام لیلا کے مقام کا معائنہ کر تے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ افسران نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے معلومات لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام لیلا کے انعقاد کے دوران جو بھی ہدایات دی گئی ہیں ان پر عمل کرنا یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ رام لیلا کے وقت بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب انتظامات ہونے چاہئیں۔ سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں، فائر سیفٹی وغیرہ کے انتظامات کریں۔ صفائی، پینے کے پانی وغیرہ کا بھی انتظام ہونا چاہیے۔سا تھ ہی سیکورٹی کے لحاظ سے پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹی لگائی جائے۔ڈی ایم نے کہا کہ راون دہن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہئیں۔ یہ بھی ہدایت دی گئی کہ دہلی سے جوت لے کر آنے والے عقید ت مندوں کی سہو لت کے لیے روٹ پلان پہلے سے تیار کیا جائے تاکہ وہ اپنی منزل تک محفوظ طر یقہ سے پہنچ سکیں ۔اسی روٹ پلان کی مدد سے ٹر یفک نظام کو بہتر بنایا جائے جس سے دیگر مسا فروں کو پریشانی نہ ہو۔قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے پو لیس اسٹیشن میں منعقدہ سمادھان دیو س میں حصہ لے کر فر یادیو ں کے مسا ئل سنے ۔اس مو قع پر جو بھی شکایات مو صو ل ہوئیں ان کا معیاری طر یقہ سے ازالہ کیا گیا ۔بقیہ شکایات کو متعلقہ افسران کے سپرد کرتے ہوئے انھیں بر وقت حل کرنے کے احکامات دئے گئے ۔اس مو قع پر ایس ڈی ایم رینو سنگھ ،سی او پور نیماسنگھ ،کوتوالی انچارج روی رتن سنگھ وغیرہ موجودرہے ۔