سید پرویز قیصر
بنگلہ دیش کے خلاف کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں زیادہ تر بارش نے ہی اپنا جلوہ دیکھایا مگر ہندوستان نے پھر بھی جیت اپنے نام کی۔ اس ٹسٹ میں1040 بالوں میں فیصلہ ہوگیا۔ جو ٹسٹ میچ پانچ دن تک چلے ان ٹسٹ میچوں میں کانپور ٹسٹ بالوں کے اعتبار سے تیسرا سب سے چھوٹا ٹسٹ میچ رہا۔
بنگلہ دیش نے اس ٹسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 74.2 اوور میں233 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ34.4 اوور میں نو وکٹ پر285 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ میں47 اوور میں146 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے95 رن کی ضرورت تھی۔ اس نے17.2 اوور میں تین وکٹ پر98 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا۔ اس ٹسٹ میں کل173.2 اوور یعنی1040 بالیں کرائی گئیں۔ پہلے دن, 35 اوور کا کھیل ہوا جبکہ دوسرا اور تیسرا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہوا۔ چوتھے دن85 اوور کا کھیل ہوا جبکہ پانچویں اور آخری دن53.2 اوور پھیکے گئے۔
سنچورین میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جنوری 2000 میں کھیلا گیا ٹسٹ بالوں کے حساب سے سب سے چھوٹا فیصلہ کن ٹسٹ ہے۔ اس ٹسٹ میں تین دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے تھے بس پہلے دن اور پانچویں دن ٹسٹ کھیلا گیا تھا۔ ٹسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 45 اوور میں چھ وکٹ پر 155 رن بنائے تھے۔ پانچویں دن جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ72 اوور میں آٹھ وکٹ پر 248 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ نہیں کھیلی۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے249 رن کا ہدف ملا تھا۔ اس نے75.1 اوور میں آٹھ کوٹ پر 251 رن بناکر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔
اوول میں ستمبر 2022 میں ہوئے ٹسٹ میں پانچ دن میں 909 بالوں کے بعد فیصلہ ہوا تھا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہوا ٹسٹ میچ بالوں کے اعتبار سے فیصلہ کن والا دوسرا سب سے چھوٹا ٹسٹ تھا۔ ٹسٹ میچ کے پہلے دو دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے تھے۔ ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کے سبھی کھلاڑی 36.2 اوور میں118 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کے بعد تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے, 33.4 اوور میں سات وکٹ پر 154 رن بنائے تھے۔ چوتھے دن اس کے سبھی کھلاڑی36.2 اوور میں158 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ اسی دن جنوبی افریقہ کی پورٰی ٹیم56.2 اوور میں 169 رن پر سمٹ گئی تھی۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے130 رن کا ہدف ملا تھا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے 17 اوور میں کسی نقصان پربغیر 97 رن بنائے تھے۔ پانچویں دن اس نے 5.3 اوور اور کھیلے اور ایک وکٹ گنوانے کے بعد 130 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔
ٹسٹ کرکٹ میں بالوں کے اعتبار سب سے چھوٹا ٹسٹ میچ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاون میں جنوری 2024میں کھیلا گیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان نارتھ ساونڈ میں فروری 2009 میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹسٹ میچ میں صرف دس بالیں ڈالی گئی تھی۔خراب پچ کی وجہ سے اس میچ کو پہلے دن ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔