سید پرویز قیصر
خواتین کا نواں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ متحد ہ عرب امارات میں 3سے20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ گروپ اے میں آسڑیلیا، ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کا رکھا گیا ہے جبکہ انگلینڈ، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو جگہ ملی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کرہی ہے۔
ابھی تک خواتین کے جو آٹھ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا کی خواتین نے چھ مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا ہے جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ایک ۔ایک مرتبہ عالمی کپ پر قبضہ کیا ہے۔
ؒخواتین کا پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ انگلینڈ میں2009 میں11 سے 21 جون تک کھیلا گیا تھا۔21 جون 2009 میں لارڈز پر کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر خواتین کے پہلے عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نیو زی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں85 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے17 اوور میں چار وکٹ پر86 رن بناکر خطاب پر قبضہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز میں2010 میں5 سے17 مئی سے تک ہوئے خواتین کے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آسڑیلیا نے جیت حاصل کی تھی۔ برج ٹاون میں17 مئی کو ہوئے فائنل میچ میں آسڑیلیا نے ]پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 106 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر103 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے تین رن سے شکست ہوئی تھی۔
آسڑیلیا نے سری لنکا میں ہوئے خواتین کے تیسرے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔ کولمبو میں7اکتوبر2012, کو ہوئے فائنل میچ میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 142 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کی خواتین مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر138 رن ہی بناسکیں جسکی وجہ سے اسے چار رن سے شکست ہوئی۔
بنگلہ دیش میں2014 میں ہوئے عالمی کپ میں آسڑیلیا نے اپنے خظابوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ میر پور، ڈھاکہ میں6 اپریل2014 کو ہوئے فائنل میں اس نے انگلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 105 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے15.1 اوور میں چار وکٹ پر 106 رن بناکر خطاب اپنے نام کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں جیت حاصل کرکے آسڑیلیا کی خواتین کو لگاتار چوتھی مرتبہ خطاب پر قبضہ نہیں کرنے دیا تھا۔ کولکاتہ میں3 اپریل2016 میں ہوئے فائنل میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 148 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین نے19.3 اوور میں دو وکٹ پر 149 رن بناکر پہلی مرتبہ خواتین کا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین اپنے گھر پر 2018 میں ہوئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں ناکام رہیں۔ نارتھ ساونڈ میں24 نومبر2018 کو ہوئے فائنل میچ میںانگلینڈ کی سبھی کھلاڑیوں کو19.4 اوور میں105 رن پر آوٹ کرنے کے بعد آسڑیلیا کی خواتین نے15.1 اوور میں دو وکٹ پر 106 رن بناکر چوتھی مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا تھا۔
آسڑیلیا کی خواتین نے اپنے گھر پر2020 میں ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔8 مارچ 2020 کو ملبورن میں ہوئے فائنل میں آسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 184 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کی سبھی کھلاڑی 19.1 اوور میں99 رن بناکر آوٹ ہوئیں جسکی وجہ سے آسڑیلیا نے85 رن سے جیت حاصل کی اور پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔
جنوبی افریقہ میں2023 میں ہوئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آسڑیلیا نے چھٹی مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ کیپ ٹاون میں26 فروری2023 کو ہوئے فائنل میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے۔ میزبان جنوبی افریقہ نے مقررہ20 اوور میںچھ وکٹ پر 137 رن ہی بنائے تھے جس کی وجہ سے اسے19 رن سے شکست ہوئی۔