سید پرویز قیصر
خواتین ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف دوبئی اسپورٹس سٹی میں جمعہ (4 اکتوبر) کو کھیلے گی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی کی خواتین کے درمیان یہ14 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ اور ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پانچواں میچ ہوگا۔
ابھی تک دونوں ٹیموں کے درمیان جو13 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں نیوزی لینڈ کی کی خواتین نے نو میچ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ہندوستان کی خواتین چار میچوں میں فاتح رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کا مجموعی طور پر ہندوستان کی خواتین کے خلاف کافی اچھا ہے مگر ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دونوں کا حساب برابر ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دونوں کے درمیان جو چار میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سے دو میں ہندوستان کی خواتین نے اور دو میں نیوزی لینڈ کی خواتین نے جیت اپنے نام کی ہے۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ہندوستانکی خواتین نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خواتین چار میچوں میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان جو آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کوئنس ٹاون میں 9 فروری2022 کو کھیلا گیا تھا اس میں نیوزی لینڈ نے18 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی خواتین نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر155 رن بنانے کے بعد ہندوستان کو20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 137 رن ہی بنانے دیئے تھے اور میچ میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔
ہندوستان کی خواتین کا نیوزی لینڈ کی خو اتین کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں پانچ وکت پر194 رن ہے جو اس نے پروڈینس میں9 نومبر2018 کو بنایا تھا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کا ہندوستان کی ب سے زیادہ اسکور20 اوور میں سات وکٹ پر161 رن ہے جو اس نے10 فروری 2019 کو ہملٹن میں بنایا تھا۔
ناٹنگھم میں18 جون2009 کو ہوئے میچ میں ہندوستان کی خواتین20 اوور میں93 وکٹ پر 93 رن بنانے میں کامیاب رہی تھیں جو اس اسکا نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کا ہندوستان کی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور20 اوور میں سات وکٹ پر95 رن ہے جو اس نے ایلڈر شارٹ میں27 جون2011 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ہرمن پریت کور کو ہندوستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے پروڈینس میں9 نومبر 2018کو ہوئے میچ میں51 بالوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے103 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کی جانب سے یہ ریکارڈ ایمی واٹکنس کے پاس ہے جنہوں نے ناٹنگھم میں18 جون2009 کو ہوئے میچ ،میں71 منٹ میں58 بالوں پر دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر89 رن بنائے تھے۔
ہندوستان کی خواتین کی جانب سے نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈدیانا ڈیوڈ کے پاس ہے جنہوں نے بیسیٹری میں 6 مئی2010 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 27رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کی جانب سے ہندوستان کی خواتین کے خلاف ابھی تک کوئی بالر ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کی جانب سے ہندوستان کی خواتین کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ کیٹ ابراہم کے پاس ہے جنہوں نے بنگلور میں11 جولائی 2015کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 16 رن دیکر تین کھلاڑیوںکو آوٹ کیا تھا۔