راولپنڈی (یو این آئی) انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پٹھوں کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوئے ہیں، اس لیے وہ پاکستان کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیلیں گے۔اسٹوکس کی جگہ کرس ووکس تقریباً ڈھائی سال بعد گھر سے باہر ٹیسٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ ووکس نے آخری بار ایشیا میں 2016 میں کوئی ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اس کے ساتھ برائیڈن کارس بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ کپتانی کی ذمہ داری ایک بار پھر اولی پوپ کے کندھوں پر ہوگی۔ پوپ مسلسل چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ہوں گے۔ پوپ کی کپتانی میں انگلینڈ نے سری لنکا کے ساتھ حالیہ ہوم سیریز میں 2-1 سے جیت درج کی تھی۔پریکٹس سیشن میں اسٹوکس نے 45 منٹ تک انگلینڈ کےاسٹرینتھ اورکنڈیشنگ کوچ پیٹر سم کے ساتھ دوڑتے دیکھے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے نیٹ میں بلے بازی کی پریکٹس بھی کی۔ لیکن انگلینڈ ان کی واپسی کے لیے کسی طرح کی جلد بازی میں نظر نہیں آتا۔
اسٹوکس کی نظریں 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ پر ہیں۔ تاہم، اگر وہ واپسی بھی کرتے ہیں، تو یہ شاید ایک بلے باز کے طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں اور دوسرا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، جب کہ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرسے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔