سید پرویز قیصر
بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی شریز میں دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد ہندوستان کی نگاہیں اب تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز پر ہیں جس کا پہلا میچ گوالیار میں اتوار(6اکتوبر) کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہندوستان میں ہونے والا چھٹااور کل ملاکرپندرہواں ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ ابھی تک دونوں کے درمیان جو14 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان ایک کے علاوہ سب سے کامیابی ہندوستان کو ملی ہے۔ہندوستان میں دونوں کے درمیان جو پانچ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ایک کے علاوہان سبھی میں جیت ہندوستان نے حاصل کی ہے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جوآخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں ہندوستان نے سبھی پانچ میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ نارتھ ساونڈ میں22 جون2024 کو کھیلا گیا تھا اس میں ہندوستان نے50 رن سے جیت حاصل لہ تھی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 196 رن بنائے تھے جو اس کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ بنگلہ دیش مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر146 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نارتھ ساونڈ میں22 جون2024کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 196 رن بنائے تھے جو اس کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔ بنگلہ دیش کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 20اوور میں آٹھ وکٹ پر166رن ہے جو اس نے کولمبو میں 18 مارچ 2018کو بنایا تھا۔
ہنگژو میں6 اکتوبر 2023کو کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش نے 20اوور میں نو وکٹ پر96رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور 20اوور میں سات وکٹ پر146ہے جو اس نے بنگلور میں 23 مارچ 2016کو بنایا تھا۔روہت شرما نے کولمبو میں 14مارچ 2018کو کھیلے گئے میچ میں61 بالوں پر پانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 89 رن بنائے تھے جو ہندوستان کے لئے بنگلہ دیش خلا ف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ محمد نعیم نے ناگپور میں 10 نومبر2019 کو کھیلے گئے میچ میں48 بالوں پردس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 رن بنائے تھے جو بنگلہ دیش کی جانب سے ہندوستان خلاف سب ے بڑا انفردی اسکور ہے۔
دیپک چہل نے ناگپور میں10 نومبر 2019کو کھیلے گئے میچ میں 3.2 اوور میں سات رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ الامین حسین کے پاس ہے جنہوں نے ڈھاکہ میں 24 فروری 2016 کو کھیلے گئے میچ میں چار37 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ہندوستان کی ٹیم اس وقت ٹونٹی ٹونٹی رینکنگ میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کو225 پوائنٹس کے ساتھ نواں مقام حاصل ہے۔ محموداللہ اس میچ میں شرکت کرکے اپنا ہی سب سے بزرگ بنگلہ دیشی کھلاڑی کا ریکاڑد توڑیں گے۔ اس میچ میں انکی عمر38 سال اور245 دن ہوگی۔