دوبئی سے سید پرویزقیصر
پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین کو شکست دیکر پاکستان کی خواتین خواتین کے نویں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں اپنا دوسرا میچ روائتی حریف ہندوستان کی خواتین کے خلاف دوبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار(6 اکتوبر) کو کھیلے گی۔ ہندوستان کی خواتین کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
ہندوستان اور پاکستان کی خواتین کے درمیان ابھی تک خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں جو سات میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ہندوستان کی خواتین نے پانچ اور پاکستان کی خواتین نے دو میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جو15 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں سے ہندوستان کی خواتین نے12 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان کی خواتین تین میچوں میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ہندوستان اورپاکستان کی خواتین کے درمیان کو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں ہندوستان کی خواتین نے چار میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستانی خواتین ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ19 جولائی2024 کو دمبولا میں ایشیائی کپ کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں ہندوستان نے سات وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی خواتین19.2 اوور میں108 رن بناکر آوٹ ہوگئیں تھی۔ ہندوستان کی خواتین نے14.1 اوور میں تین وکٹ پر 112 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔
ہندوستان کوخواتین کا پاکستان کی خواتین کے خلاف سب سے بڑا اسکور19 اوور میں تین وکٹ پر151 رن ہے جو اس نے کیپ ٹاون میں12 فروری2023 کو بنایا تھا۔ اسی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی خواتین نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر149 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کی خواتین کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔
گوانگژو میں31 اکتوبر2012 کو ہوئے میچ میں ہندوستانی خواتین کی سبھی کھلاڑی20 اوور میں 81 رن بناکر آوٹ ہوئیں تھی جو ان کا پاکستان کی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ اسی میچ میں پاکستان کی خواتین19.1 اوور میں63 رن بناکر آوٹ ہوئی تھیں جو اس کا ہندوستان کی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔
ہندوستان کی خواتین کی جانب سے پاکستان کی خواتین کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ متھالی راج کے پاس ہے جنہوں نے بنکاک میں4 دسمبر2016 کو 84 منٹ میں65 بالوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر73 رن بنائے تھے۔ پاکستان کی خواتین کی جانب سے ہندوستان کی خواتین کے خلاف سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ بسمہ معروف کے پاس ہے جنہوں نے کیپ ٹاون میں12 فروری2023 کو 87 منٹ میں55 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر68 رن بنائے تھے۔
پرینکا رائے نے ٹاونٹن میں13 جون2009 کو ہوئے میچ میں3.5 اوور میں16 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ہندوستان کی خواتین کی جانب سے پاکستان کی خواتین کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ پاکستان کی خواتین کی جانب سے ہندوستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ ثنا میر کے پاس ہے جنہوں نے گوانگژو میں31 اکتوبر2012 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں13 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
ہندوستان اور پاکستان کی خواتین کے درمیان میچ کے بعد اسکات لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کے درمیان میچ ہوگا۔ دونو ں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش نے ہرایا تھا جبکی جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھیں۔ دونوں کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ اور ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں یہ پہلا میچ ہوگا۔