چٹگانگ: ایشان کشن ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 210رن بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایشان نے 131گیندوں پر 24چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 210رنز بنائے ۔ انہوں نے اپنی ڈبل سنچری 126گیندوں میں مکمل کی جبکہ اس سے قبل کرس گیل نے 2015میں 138گیندوں میں ڈبل سنچری کا ہندسہ چھو لیا تھا۔اس کے ساتھ ہی کشن ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ساتویں بلے باز بھی بن گئے ۔ کشن کے علاوہ روہت شرما نے اس فارمیٹ میں تین ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ سچن تنڈولکر، وریندر سہواگ، گیل، فخر زمان اور مارٹن گپٹل نے ایک ایک ڈبل سنچری بنائی ہے ۔جنوری 2020کے بعد کسی ہندوستانی اوپنر کی یہ پہلی سنچری بھی ہے ۔