ناظم منصوری
مرادآباد، سماج نیوز سروس:بھارتیہ سوشلسٹ منچ کے بینر تلے بڑی تعداد میں وکلا اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور معززین شہر نے کلکٹریٹ پر احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے گئے مکتوب میں ڈاسنا مندر کے پچاری گستاخ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے آدتیہ کمار ایڈو کیٹ نے کہا کہ اس پجاری نے پیغمبرا سلام کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے اور انہیں ٹھیس پہنچانے کی کوشش تو کی ہے ساتھ ہی اس نے ملک کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی بھی ناپاک کوشش کی ہے اس لئے اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس احتجاج میں پرتاپ سنگھ، کلو سنگھ، عرفان احمد، سجاد، محمد وارث ، رخسار ،مرزا ارشد بیگ، مفتی اعظم،دیویا شرن، اسلم قریشی ،ناصر حسین ،ناصر علی، محمد علی چوہدری، محمد شاہنواز، فیصل ،شیش پال سنگھ تلوار ،جے شنکر، منصور رحمان، سریندر سنگھ سینی، اوتار سنگھ سینی، للیتا سینی، جتیندر پرتاپ، نیہا ناز، محبوب علی، مظہر نور، محمد سلیم، عبدالرحمن، محفوظ علی، اسلم پنچایتی، شاہد حسین، ڈمپل ساگر، محمد عاقب، محمد ارشاد،صوفی تقریض، صفدر نیازی، ابرار حسین، او پی ساگر، محمد اعجاز، فراست حسین، افسر خان، مسرت اقبال، عظیم الدین خان، اسد مولائی، محبوب پاشا، مسرت حفیظ ایڈو کیٹ وغیرہ شامل تھے۔