دیوبند، 17؍ دسمبر،سماج نیوز سروس: دیوبندکی سرکردہ شخصیات بڑی تعداد میں لوگوں نے ایس ڈی ایم دیوبند سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم سونپا اور سرکاری اسپتال میں مکمل طبی سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیا۔سماجی کارکن محمد شارق اور کلیم معاذ کی قیادت میں پہنچے لوگوں نے ایس ڈی ایم دیپک کمار سے ان کے دفتر پر ملاقاتکرکے انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔میمورنڈم میںبتایا گیاہے کہ دیوبند کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کو ای سی جی، الٹراساؤنڈ، ایکسرے کے علاوہ دیگر کئی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ ہسپتال میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹر نہیں ہے یہاں حسب ضرورت ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جائے۔ سرجن نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کرانے والے مریضوں کو باہر ریفر کرنا پڑتا ہے۔ ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ پرائیویٹ ڈاکٹروں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ میمورنڈم میں سی ایچ سی میں ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر نجم قریشی، فرقان، شادان، انس، صنور، محمد وسیم، فہیم، عارف، دانش، جاوید، محمد فرمان، ببلو، الطاف، سمیر، سلمان، ذاکر وغیرہ موجودرہے۔