تھانہ ،پریس ریلیز،ہماراسماج: اس وقت پوری دنیا میں مادیت اور شہوانیت کا جو سیلاب آیاہوا ہے، اس نے تمام اخلاقی قدریں تہ وبالاد کرڈالی ہیں، معاشرتی نظام بے حیائی، بدکاری اور عریانیت کا مرکب بن چکا ہے، اخلاقیات کے نظام کو بے کرداری اور نفع پرستی کے مزاج نے زیروزبر کردیا ہے، معاملات کو سود اور حرام کی زنجیروں نے کچھ اس طرح چوطرفہ جکڑ رکھا ہے کہ امانت ودیانت، صداقت وراستی اور خیرخواہی کے اوصاف آخری سانس لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہاحضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مدظلہ العالی ( مبلغ دار العلوم دیوبند ) جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام مسجد عثمان غنی رابوڑی تھانہ میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عرفان قاسمی نے اپنے تفصیلی خطاب میںفرمایاکہ بے حیائی، بے پردگی اور بدکاری کی لعنت اللہ کے قہروعذاب کو دعوت دیتی ہے، شریعت نے حیا اور پردے کا انتہائی معقول نظام انسانیت کو دیا ہے اور ہر وہ سوراخ بند کردیا ہے، جہاں سے بے حیائی کے جرثومے ابھرکر آسکتے ہوں، قرآن نے زنا کو صاف الفاظ میں بے حیائی کا عمل، ناپسندیدہ اور برا چلن بتاکر اس کے قبح شرعی، قبح عقلی اور قبح عرفی کا ذکر کیا ہے،اور اسے بے حیائی کا کام اور بری راہ قرار دے کر اس کے قریب تک جانے سے منع کردیا ہے،اس طرح بے حیائی، بے پردگی اور فحاشی کے تمام قولی، فعلی، تقریری وتحریری، لباسی وتصویری مظاہروں پر کڑی بندش عائد کردی ہے۔اس موقع پرمفتی محمد آزاد بیگ قاسمی صاحبب ( استاذ جامعہ معراج العلوم و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون ممبئی) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ماںباپ پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنی اولاد کی دینی تربیت سے ذرا بھی غفلت نہ برتیں۔یہ جو بچیں آپ کی گودوں میں ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں ، اس لیے یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کو اللہ تعالیٰ کا نیک بندہ بنائیں۔ آپ اپنی اولاد کو بھی برائیوں سے پا ک کرنے کا اہتمام کریں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اس وقت ممبئی و مضافات میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبیﷺ کے پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جا رہے ہیں،اجلاس کا آغاز مولانا محمد زاہد قاسمی صاحب ( نائب مہتمم جامعہ معرا ج العلوم چیتا کیمپ ) کی تلاوت قر آن کریم سے ہوا ،مفتی نسیم احمد قاسمی استاذ مدرسہ مدینۃ العلوم رابوڑی تھانہ نے اجلاس کی نظامت کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیا ۔، اس اجلاس میں میں شہر کے علماء کرام ،ائمہ مساجد اور جمعیتی کار کنان خاص طور پر مولانا یوسف جمال قاسمی صاحب( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ ) جناب مسعود ترکی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء شہر تھانہ ) مولانا اختر حسین صاحب (نا ئب صدر جمعیۃ علماء شہر تھانہ ) جاوید شیخ صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر تھانہ ) جناب عبدالرحیم شیخ صاحب ( خازن جمعیۃ علماء شہر تھانہ ) مولانا اشفاق قاسمی صاحب ، حا حافظ نذیر صاحب ( اساؒہ جامعہ معراج العلوم ) فظ سہیل صاحب امام مسجد عثمان غنی ،مفتی اظہر صاحب مولانا عتیق احمد صاحب،قاری شاہ تاج صاحب ،مولانا محمد اکرم ندوی صاحب،مولانا عبد الاحد ندوی صاحب،مولانا ہاشم قاسمی صاحب ،مولانا احسان قاسمی صاحب اور مصلیان مسجد عثمان غنی و دیگر شریک تھے۔