سمستی پور(تنویر عالم تنہا) بہار کے لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ سال 2025 میں تیجسوی پرساد یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے اور انہیں وزیر اعلی بنانے میں نتیش کمار کا بھی آشرواد رہیگا۔ یہ باتیں بہار اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر بھائی ویریندر نے مقامی سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش جی کو سوتے وقت یہ سپنا آرہا ہے کہ وہ فرقہ واریت اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں تو وہ سماج وادی خیمہ کے لوگ ہیں عظیم اتحاد کے ساتھ آ جائیں ان کے لیے عظیم اتحاد کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ آر جے ڈی کے ایم ایل اے بھائی ویریندر نے سی ایم نتیش کمار کو عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔ سیاست میں ہمیشہ کوئی دوست اور دشمن نہیں ہوتا۔ سیاست حالات کا کھیل ہے۔ ہو سکتا ہے بہار میں پھر سے کھیلا ہو جائے۔اگر نتیش کمار فرقہ پرست طاقتوں کا ساتھ چھوڑتے ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھائی وریندر نے کہا کہ ایک وقت میں نتیش کمار خود کہا کرتے تھے کہ بی جے پی کا مطلب بڑی جھوٹی پارٹی ہے۔ اس لیے سیاست میں نہ دوست مستقل ہوتا ہے نہ دشمن۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین ہونے کے ناطے ضلع کے سبھی محکمہ کے اکاؤنٹس سے متعلق جائزہ لینے پہنچے ہیں۔میں راجد کا ورکر بھی ہوں اسلئے آپ لوگوں سے بھی بات کر رہا ہوں، بھائی وریندر نے مزید کہا کہ پورے بہار میں حزب اختلافات کے لیڈر تجسوی یادو پورے بہار کی یاترا کر رہے ہیں اور گھر دروازے پر کارکنوں کو جانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ساتھ ہی ہر کسی کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت و آئین بنانے اور میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر اہم کردار رہا ہے لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ ان کی توہین کر رہے ہیں۔آر ایس ایس اور جن سنگھ کے لوگ آزادی سے پہلے بھی انگریزوں کا ساتھ دیا کرتے تھے۔ l بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کس طرح نوٹ بندی کے دور میں ہر ضلع میں بھاجپا کا دفتر کس طرح بن گیا غریب، کسان اور محروم طبقہ کے لوگ تباہ ہو گئے۔ ان لوگوں کا ایک ہی مقصد رہتا ہے کہ کءسے اقتدار میں رہنا ہے اور لوگوں کی محنت کی کمائی کو لوٹنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو مائی بہن کو ہر ماہ 2500 روپئے ملینگے۔ضعیف العمری پینشن بڑھاکر 1500 سے روپے کئے جائینگے۔ 17 مہینے کی حکومت میں تجسوی یادو کے ذریعہ پانچ لاکھ نوجوانوں نوکریاں دی گئی اور اگر حکومت کچھ دن رہ جاتی تو دس لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملتی۔لوگ امید بھری نظروں سے تیجسوی پرساد یادو کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بی پی ایس سی کے امیدواروں پر لاٹھی چارج کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی پی ایس سی کے امیدواروں کے حقوق کے لیے راجد سڑکوں سے لے کر ایوان تک لڑیں گے۔ انہوں نے بھاجپا پر پیپر لیک کرنے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو پیپر لیک ہوتا ہے۔