مدھوبنی 27 دسمبر (پریس ریلیز)۔شہر مدھوبنی میں واقع لڑکیوں کا ادارہ جامعہ زیب النساء للبنات میں دوسرا سالانہ اجلاس کا انعقادعمل میں آیا۔ جس میں تقریبا 45 بچیوں نے تقریری مسابقہ میں حصہ لیا.یہ مسابقہ دو زمروں میں منقسم تھا 1 :ابتدائیہ تا متوسطہ ثانیہ 2: متوسطہ ثالثہ تا ثانویہ ثانیہ ۔پہلے زمرے کا منتخب کردہ عنوان تھا : لڑکیوں کی دینی تعلیم کی اہمیت ۔دوسرے زمرے کا عنوان تھا لڑکیوں کے لیے دینی تعلیم کیوں ضروری ہے۔اس مسابقہ کی نظامت مولانا نور الدین تیمی حفظہ اللہ نے کی اور حکم صاحبان کی حیثیت سے مولانا فیروز ندوی و مولانا عبدالرحمن اسلامی حفظھما اللہ اساتذہ جامعہ ھذا اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا، وہیں صدارت کی حیثیت سے فضیلۃ الشيخ عزير كوثر تيمي حفظہ اللہ مدعو تھے، اور مہمان خصوصی کے طور پر بانیء جامعہ فضیلۃ الشیخ مولانا معروف السلفی حفظہ اللہ مسابقہ ھذا میں شامل رہے ۔شرکت کرنے والی طالبات جامعہ نے اپنے عناوین پر کما حقہ خطاب کیا۔ الحمدللہ مسابقہ کے اختتام پر صدر انجمن کا مختصر صدارتی خطاب ہوا جس میں انہوں نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہر مدھوبنی میں قائم شدہ ادارہ جامعہ زیب النساء للبنات کو مستقبل کے لیے ایک روشن تابناک بتایا، ساتھ ہی بانی جامعہ کے عزائم کو سراہتے ہوئے سماج اور معاشرے کے لوگوں کو ادارہ کی تعمیر و ترقی پر ابھارا، اس کے بعد ناظم مسابقہ نے مسابقہ میں حصہ لینے والی طالبات کا نتیجہ سنایا جن میں 7 بچیوں نے کامیابی حاصل کی، اس کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا-