لندن :برطانیہ نے کل مُنگل کو یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں میں ملوث روسی فوجی رہ نماؤں کے ساتھ ساتھ حملوں میں استعمال ہونے والے فوجی ڈرون کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ایرانی تاجروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔اٹلی کے وزیر دفاع نے منگل کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس کے حملے کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات شروع ہونے کے بعد یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل بند ہو جائے گی۔وزیر گویڈو کروسیٹو نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ فوجی امداد جلد یا بدیر بند ہونی چاہیے۔ یہ تب ختم ہو جائے گی جب ہم امن مذاکرات کریں گے جس کی ہم سب کو امید ہے۔”اس ماہ کے شروع میں اطالوی کابینہ نے ایک حکم نامہ منظور کیا جس میں یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی اگلے سال تک جاری رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔