کراچی (یو این آئی) مارکو جانسن (39 رن پر تین وکٹ) اور ویان مولڈر (25 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی اننگز 38.2 اوور میں 179 رن پر سمٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جب کہ بین ڈکٹ (24)، کپتان جوس بٹلر (21) اور جوفرا آرچر صرف 25 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کے چار کھلاڑی اپنے نجی اسکور کو دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچاسکے جبکہ ثاقب محمود پانچ رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر 25، بین ڈکٹ 24، کپتان بٹلر 21، ہیری بروک 19 اور اوورٹن 11 رنز بناسکے۔
انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔اپنی ٹاپ تین وکٹیں گنوانے کے بعد، روٹ اور ہیری بروک (19) نے اننگز کو سنبھال لیا تھا اور دونوں نے ٹیم کے رن اوسط کو 5.5 رنز فی اوور سے اوپر پہنچا دیا تھا لیکن بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ پٹری سے اتر گیا اور اگلے چار بلے باز اسکور بورڈ میں صرف 30 رنز کا اضافہ کر سکے۔ تاہم جوفرا آرچر نے کپتان بٹلر کا ساتھ دیتے ہوئے ایک بار پھر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن آرچر کی وکٹ گرنے اور پھر بٹلر کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
یوں پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے پوائنٹس تین تین ہیں، یعنی برابر ہیں جبکہ انگلینڈ کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔