زاہد آزاد
جھنڈا نگر ، صحت سے متعلق نیپال کی حکومت بہت حساس ھے اور حکومت چاہتی ہے کہ ھماری یہاں باھر سے درآمد کی جانے والی ادویات اسٹینڈرڈ معیارپر پوری اتریں اسی حساسیت کو دیکھتے ھوئے حکومت نیپا ل نے پڑوسی ملک بھارت سے نیپال میں فراھم کی جانے والی ادویات جو ھمارے معیار پر پوری نہی اترتی ھیں ان پر پابندی عائد کر دی ہے نیپال کی ڈرگ ریگولیٹری باڈی نے 16 ہندوستانی دوا ساز کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ اس میں بابا رام دیو کی کمپنی دیویا فارمیسی بھی شامل ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ کمپنیاں عالمی ادارہ صحت کے پیداواری معیارات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ ادویات فراہم کرنے والے نیپال کے مقامی ایجنٹوں کو فوری طور پر اپنی غیر معیاری دواؤں کو واپس لینے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ادویات کو نیپال میں درآمد اور تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ اپریل اور جولائی میں محکمہ نے ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی فیکٹریوں میں بھیجی۔انDivya Pharmacy کے علاوہ،ا فہرست میں Radiant Parenterals Ltd, Mercury Laboratories Ltd, Alliance Biotech, Captab Biotech, Aglomed Ltd, G Laboratories, Daffodils Pharmaceuticals, GLS Pharma, Unijules Life Sciences, Concept Pharmaceuticals, Shree Anand Life Sciences, IPCA Laboratories, Casa Laboratories شامل ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال، ڈائل فارماسیوٹیکل اور ماکور لیبارٹریز شامل ہیں۔