پٹنہ، 11 جون :کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 42کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اشوک راج پتھ پر کارگل چوک (گاندھی میدان) سے سائنس کالج وایہ پی ایم اسی اچ ڈبل ڈیک فلائی اوور کا کارگل چوک کے قریب، منعقد پروگرا م کے مقام سے فیتا کاٹ اور نام کے پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے کارگل چوک سے سائنس کالج اور سائنس کالج سے کارگل چوک تک ڈبل ڈیک فلائی اوور کا معائنہ کیا۔ اس دوران، وزیر اعلی نے ڈبل ڈیک فلائی اوور پر رکر پی ایم سی ایچ سے اس کے رابطے کے بارے میں استفسار کیا۔ معائنہ کے دوران، وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ڈبل ڈیک فلائی اوور بہت اچھا ہے۔ اس راستے کی تعمیر سے اشوک راج پتھ میں جام کے مسئلے سے نجات ملے گی اور ٹریفک کا نظام آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈبل ڈیک فلائی اوور کا کام جنوری 2022 میں شروع ہوا تھا، جس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔اس راستہ کی تعمیر اشوک راج پتھ کے اوپر دو لیئر (ڈیک) میں تعمیر کیا گیا ہے، جو گاندھی میدان کے قریب کارگل چوک سے شروع ہوتا ہے اور پی ایم سی ایچ ہوتے ہوئے سائنس کالج جاتا ہے۔ ایلیویٹڈ کاریڈور کے اوپری ڈیک (ٹیر II)کی لمبائی 2175.50 میٹر ہے جو گاندھی میدان سے سائنس کالج تک جاتا ہے۔ اوپری ڈیک (ٹیر 11) گاندھی میدان سے سائنس کالج کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے ہے۔ نچلے ڈیک (ٹیر1) کی لمبائی 1449.30 میٹر ہے جو پٹنہ کالج سے گاندھی میدان کی طرف بی این کالج مین گیٹ تک آتی ہے۔ نیچے ڈیک (ٹیر -1) پٹنہ کالج سے گاندھی میدان کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے ہے۔ ڈبل ڈیک روڈ سے پی ایم سی ایچ کو وابستگی فراہم کرنے کے لئے (ٹیر -1) اور (ٹیر 11) دونوںسے انتظام کیا گیاہے۔ اس راستے کے ڈیک کی چوڑائی 8.5 میٹر ہے.
اس کے بعد، وزیر اعلی نے3کروڑ 7لاکھ 31ہزرا روپے کی رقم سے نئی تعمیر شدہ سرکاری اردو لائبریری پٹنہ کی نئی تعمیر عمارت کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے اور فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔