پٹنہ سیٹی 11جون ( ذوالقرنین) راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر سابق مرکزی ریلوے وزیر بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ سماجی انصاف کے علمبردار غریبوں، استحصال زدہ، مظلوم اور محروم اقلیتوں کے رہنما چٹان کی ٹھوس ہمت، کبھی نہ جھکنے والے، فرقہ وارانہ طاقتوں کے سامنے نہ جھکنے والے مستقبل کے سیاست والے معززشری لالو پرساد یادو کی ،78ویں یوم پیدائش پر پٹنہ صاحب راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے پچھم دروازہ پٹنہ سیٹی میں کیک کاٹ کران کا یوم پیدائش خیر سگالی کی علامت کے طور پر منایا اس یوم پیدائش کے موقع پر درخت لگائے گئے اور بچوں میں کیک، بسکٹ، اسٹڈی میٹریل اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی اور کہا کہ اس وقت معاشرے کو اور بالخصوص ہمیں ان کی طاقت کی ضرورت ہے آپ ہزاروں سال زندہ رہیں آپ کے دن ایک سال میں پچاس ہزار ہوں اللہ سے میری یہی درخواست ہے اور تمام کارکنان نے بہت بہت مبارکباد دی مبارکباد دینے والوں میں آر جے ڈی کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اقبال احمد آر جے ڈی کے سینئر لیڈر محمد قاسم چاند محمد نیاز شاہین انور ڈاکٹر پروفیسر محمد ربان علی ایس عالمگیرھدیٰ ، ایس آریس حسن، ایس سارق حسن، ڈاکٹر انور امام ،پردیپ مہتا، ارون کمار سوانکار ، سترودگھن یادو، تنویر خان محمد نسیم موجود تھے،