پٹنہ(پریس ریلیز)۔ مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری سید فتح احمد عرف مہتاب عالم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ کا ریاست کے تمام مدارس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ لیکن حکومت کی جانب سے اس پر کافی سنجیدگی سے غور و فکر کیا گیا جس کا نتیجہ ہے کہ ایک متحرک و فعال اور لائق و فائق شخصیت کی شکل میں سلیم پرویز کو مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا۔ بلاشبہ یہ کافی تاریخی فیصلہ تو ہے ہی وہیں دوسری جانب ایک خوش آئند قدم بھی۔ ایم ڈی او کے جنرل سیکرٹری نے آج اپنے وفد کے ساتھ چیئرمین موصوف سے ملاقات کی اور گلدستہ دے کر والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں ڈھیر ساری مبارکبادیں بھی پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کے تمام مدارس میں کمیٹی کی تشکیل ، نئ بحالی ،انکریمنٹ میں اضافہ ،پنشن اسکیم ،حافظ کے عہدہ پر بحال اساتذوں کی تنخواہ میں اضافہ جیسے کئی اہم و بنیادی پہلوؤں پر کافی دیر تک تبادلہ خیال کیے۔ جس کے بعد چیئرمین موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ بلا تاخیر یہ تمام اہم مسائل کے فوری حل نکالے جائیں گے۔ ریاست بہار کی واحد بڑی، متحرک و فعال و سرگرم تنظیم ایم ڈی او جو روز اول سے ہی مدارس اور اس سے جڑے اہم مسائل کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور بیشتر مسائل کے فوری حل نکالنے میں نمایاں کردار ادا کرنے کا کام کیا۔ اسی طرح ایک بار پھر سے اس تنظیم ایم ڈی او کے جنرل سیکرٹری سید فتح احمد عرف ماہتاب عالم نے چیئرمین کے ساتھ ہوئی اس ملاقات کو مثبت بتایا۔ وہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ نو منتخب چیئرمین سے ڈھیر ساری توقعات ہیں کہ بلاشبہ مدارس کے فلاح و بہبود کی خاطر آپ کے عہد میں قبل کے سارے بچے ہوئے کام کافی خوشنودگی سے مکمل ہوں گے۔