ممبئی، بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان آج 57سال کے ہو گئے ۔27دسمبر1965کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا اصل نام عبد الراشد سلیم سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے مشہوراسکرین پلے اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988میں فلم‘ بیوی ہو تو ایسی’ سے کی۔ فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا۔سال 1989میں سلمان کو راج شری پروڈکشن کے بینر میں بنی فلم ‘’میں نے پیار کیا’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سورج بڑجاتیاکی ہدایت کاری میں فلم میں نے پیار کیاسپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئرکا سب سے اعلی میل ڈبیو اداکار کا ایوارڈ ملا۔ میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان خان شائقین کے درمیان اپنی پہچان بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئے ۔ سال 1991میں آئی فلم صنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اس سال سلمان کی فلم ساجن سامنے آئی۔ اس فلم میں اس کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں سلمان نے رومانٹک کے ساتھ ہی جذباتی کردار سے شائقین کو مدہوش کر دیا۔سال 1994میں راجکمار سنتوشی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کے اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کی جاتی تھی کہ وہ رومانی کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔ لیکن سلمان خان نے عامر خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ کردار سے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ سال 1994میں ہی سلمان کو ایک بار پھر سے راج شری پروڈکشن کے بینر کے تلے بنی فلم ہم آپکے ہیں کون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ خاندانی پس منظر میں بنی اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ ایک بار پھر سے کافی پسند کی گئی ۔ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹایم ہٹس میں شمار ہو گئی۔سال 1997میںمنظر عام پر آنے والی فلم جڑواں میں سلمان نے دوہرا کردار اداکرکے شائقین کو پرجوش کر دیا۔ سال 1998میں انھوں نے اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم پیار کیا توڈنا کیا،میںکام کیا ۔ اس فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کاجول تھی ۔ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپرہٹ ثابت ہوئی ۔ سال 1999میں دکھائی گئی فلم ہم دل دے چکے صنم سلمان کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان کی جوڑی ایشوریہ رائے کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔اجے دیوگن جیسے سنجیدہ اداکار کی موجودگی میں بھی سلمان کی اداکاری کو ناظرین نے خوب سراہا تھا۔سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام سلمان کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان خان نے اپنی رومانٹک کے ساتھ جذباتی اداکاری سے شائقین کو مسحورکر دیا۔ اسی سال انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ باغبان میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ایک چھوٹے سے کردار میں بھی سلمان ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہے ۔ 2005 کی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کترینہ کیف کے ساتھ سلمان کی جوڑی کو کافی پسند کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم نو انٹری اور سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم پارٹنر کے ذریعے اپنی زبردست کامک ٹائمنگ ناظرین کے سامنے پیش کی۔سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم وانٹیڈ نے ان کے کیریئر میں بے مثال تبدیلیاں لے کر آئی۔ پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک ماچو ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے اس انداز کو شائقیننے خوب پسند کیا۔ وانٹیڈ ٹکٹ کھڑکیوں پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2010 میں سلمان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم دبنگ میں کام کیا۔ ابھینو کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک بار پھر ناظرین کے سامنے اپنی مردانہ تصویر پیش کی۔ فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ سال 2011 ایک بار پھر سلمان خان کے کیریئر کے لیے کامیابیوں سے بھرا سال ثابت ہوا۔ اس سال سلمان خان کی ریڈی اور باڈی گارڈ جیسی فلموں نے ٹکٹ کھڑکی پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کما کر تاریخ رقم کی۔سال 2012 میں سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ 2 نے بھی باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔سلمان کی سال 2014 میں جئے ہو اور کِک جیسی سپرہٹ فلمیں نظر آئیں۔ کِک نے باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کمائی کی۔ ان کی سال 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو جیسی سپر ہٹ فلمیں نظر آئیں۔ بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ کمائے ۔ پریم رتن دھن پایو میں سلمان خان نے دوہرا کردار ادا کیا ہے ۔ فلم نے 207 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے ۔سال 2016 میں سلمان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے 300 کروڑ کمائے ۔ سال 2017 میں سلمان خان کی ٹیوب لائٹ اور ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوئی۔ ٹائیگر زندہ ہے باکس آفس پر 339 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے ۔سلمان خان کی فلم ریس 3 سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے 170 کروڑ کی کمائی کی ہے ۔ سال 2019 میں سلمان کی بھارت اور دبنگ 3 کی ریلیز ہوئی۔ بھارت نے 209 کروڑ جبکہ دبنگ 3 نے 150 کروڑ کی کمائی کی۔ سال 2021 میں سلمان کی رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ بھائی اور آخری ریلیز دیکھی گئی۔ سلمان خان اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک تقریباً 100 فلموں میں کام کیا۔ سلمان خان کے کیرئیر کی قابل ذکر فلموں میں پتھر کے پھول، دل تیرا عاشق، کرن ارجن، خاموشی، جیت، جب پیار کسی سے ہوتا ہے ، بندھن، بی بی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، گرو،مجھ سے شادی کروگی، یوراج ،ویر شامل ہیں۔ شامل ہے . سلمان کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3 اور کسی کا بھائی کسی کی جان نمایاں ہیں۔