پٹنہ سیٹی 16جون ( ذوالقرنین) ہندستانی عوام مورچہ( سیکولر) کی گزشتہ اتوار کے روز بانکا میں واقع ایک ہوٹل میں پارٹی کی قومی کونسل کی اہم نشست منعقد ہوئی نشست میںقومی صدر کے انتخاب کے ساتھ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات پر بھی غور و خوص کیا گیا اس اہم نشست میں ریاستی حکومت کے وزیر سنتوش کمار سمن کو پھر سے پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا راجیش کمار پانڈے جنرل سکریٹری اور کامت کرشن کو پارٹی کا خازن منتخب کیا گیا ہے ہندوستانی عوام مورچہ ( سیکولر) کے ریاستی سکریٹری اور آرریہ انچارج اور یوتھ سیل کے ترجمان سلیم صدیقی نے اپنے قومی صدر سمیت تمام منتخب ہوئے عہدیداران کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پارٹی ان تمام لوگوں کے قیادت میں اور بھی زیادہ مضبوط ہوگی ۔