سید پرویز قیصر
زیاد ہ تر وہ ٹسٹ برابری پر ختم ہوتے ہیں جن میں زیادہ رن بنتے ہیں مگر ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں ایسا نہیں ہوا ۔ اس ٹسٹ میں.4 391 اوور میں35 وکٹوں کے نقصان پر 1673 رن بنے اورمیچ فیصلہ کن رہا ۔ ٹسٹ کرکٹ میں یہ پانچواں سب سے زیادہ رن والا ٹسٹ میچ تھا جو فیصلہ کن رہا۔
ہندوستان نے اس ٹسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا اور113 اوور میں471 رن بنائے۔انگلینڈ نے اس کے جواب میں اپنی پہلی اننگ میں100.4 اوور میں465 رن بنائے۔ ہندوستان کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں96 اوور میں364 رن بناکر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں82 اوور میں پانچ وکٹ پر373 رن بنائے اور میچ میں پانچ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں دسمبر2022 میں ہوئے ٹسٹ میچ 388.5میں اوور میں37 وکٹوں کے نقصان پر1768 رن بنے تھے ۔ یہ سب سے زیادہ رنوں کے ساتھ فیصلہ کن رہنے والا ٹسٹ ہے۔ اس ٹسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے
101 اوور میں657 رن بنائے تھے۔پاکستان نے اس اسکور ما منہ توڑ جواب دیا تھا اور155.3 اوور میں579 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ35.5 اوور میں سات وکٹ پر264 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی اور پاکستان کو343 رن بنانے کا ہدف دیا تھا دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی96.3 اوور میں268 رن بناکر آوٹ ہوگئے اورانگلینڈ نے اس میچ میں74 رن سے کامیابی حاصل کرلی۔
ایڈیلیڈ میں انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان جنوری 1921 میں532.2 اوور میں40 وکٹوں کے نقصان پر1753 رن بنے تھے اور میچ فیصلہ کن رہا تھا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں108 اوور میں354رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اسکے جواب میں132.1 اوور میں447 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں 185.5 اوور میں582 رن بناکر انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے490 رن کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں106.2 اوور میں370 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے آسڑیلیا نے119 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
انگلینڈ اور آسڑیلیا کے مابین لیڈز میں جولائی 1948 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں آسڑیلیا نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس ٹسٹ میں549.4 اوور میں31 وکٹوں کے نقصان پر1723 رن بنے تھے پھر بھی ٹسٹ نتیجہ خیر رہا تھا۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے192.1 اوور میں496 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں136.2 اوور میں458 رن بنائے تھے۔انگلینڈ نے اپی دوسری اننگ 107 اوور میں آٹھ وکٹ پر 365 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی اور آسڑیلیا کو میچ جیتنے کیلئے404 رن کا ہدف دے اتھا جس نے114.1 اوور میں تین وکٹ پر یہ رن بناکر میچ جیت لیا تھا۔
فیصلہ کن ٹسٹ میںچوتھے سب سے زیادہ جون 2022 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوئے ناٹنگھم میں ہوئے ٹسٹ میں بنے تھے۔ اس ٹسٹ میں جس میں انگلینڈنے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی،408.3 اوور میں35 وکٹوں کے نقصان پر1675 رن بنے تھے۔ نیوزی لینڈ نے اس ٹسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے145.3 اوور میں553 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 128.2 اوور میں539 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں84.4 اوور میں284 رن بنائے تھے اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے299 رن کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے50 اوور میں پانچ وکٹ پر یہ رن بناکر میچ جیتا تھا۔