• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

صحافی کی غلطی یا الیکشن کمیشن کی گھبراہٹ؟

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 15, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

جمہوریت کی بنیاد اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف انتخابات پر ہے، لیکن جب کوئی صحافی عوامی مفاد میں حقائق کو اجاگر کرے اور اس کے جواب میں اس پر ایف آئی آر درج کی جائے تو یہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ تشویشناک بھی۔ بہار میں ووٹر لسٹ کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والی مبینہ خامیوں کو منظرِ عام پر لانے والے سینئر صحافی اجیت انجم پر ایف آئی آر اسی افسوسناک روش کی ایک تازہ مثال ہے۔
اتفاق سے یہ واقعہ اس ریاست میں رونما ہوا ہے جس ریاست کو لوگ "پرجا تندرستی کی جننی "قرار دیتے ہیں ۔اور فی الوقت اس بہار کے وزیر اعلی ایک ایسے لیڈر ہیں جن کی سیاسی پرورش "جے پی آندولن "میں ہوئی ہے ۔ایک ایسا آندولن جس کی باگ ڈور جئے پرکاش نارائن کے ہاتھوں میں تھی اور جس آندولن کا مقصد اس وقت کی کانگریسی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے عہدے سے ہٹانا تھا کیونکہ انہوں نے آئینی اقدار سے بغاوت کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دیا تھا ۔اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ملک ان کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آیا تھا ۔اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عام انتخاب میں نہ صرف یہ کہ اندرا گاندھی کو شکست فاش ہوئی بلکہ ان پر مقدمہ قائم ہوا اور انہیں جیل بھی جانا پڑا ۔آج بھی بھارت کی سیاست میں اس دور کو دور سیاہ کہا جاتا ہے اور خود بی جے پی جس کی معاونت سے بہار کی سرکار قائم ہے وہ ایمرجنسی کی برسی منائی ہے اور اندرا گاندھی کو آئین کی مجرم قرار دینے کے لئے ملک کے کونے کونے میں سیکڑوں جلسہ کرتی ہے ۔تاکہ نئی نسل کے ذہن میں ایمرجنسی کی یادیں تازہ ہو جائیں ۔لیکن خود وہ  پارٹی یا اس کی سرکار مسلسل آئینی اقدار کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ابھی حال ہی میں ملک کے ایک سینئر صحافی نے جب بہار میں انتخابی فہرستوں کی تفتیش کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی ویڈیو رپورٹنگ کی تو ان پر ایف آئی آر درج کر کے انہیں ان کے کام سے روکنے کی کوشش کی گئی جو کسی بھی جمہوری ملک میں آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔
اجیت انجم نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب کے ذریعے انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کی جانب اشارہ کیا۔ اُن کے انکشافات نے یہ سوال اٹھایا کہ آخر کچھ علاقوں میں اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے ووٹروں کے نام ہی کیوں حذف کیے جا رہے ہیں؟ کیا یہ محض اتفاق ہے یا کوئی منظم چال؟ ان سوالات پر غور کرنے کے بجائے ریاستی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی طرف سے صحافی پر قانونی کارروائی کرنا ایسا تاثر دیتا ہے کہ جیسے سچائی سے منہ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہو۔
اگر صحافی نے غلط بیانی کی ہوتی، ثبوتوں کے بغیر الزامات عائد کیے ہوتے، یا نفرت انگیزی کی ہوتی تو ایف آئی آر کسی حد تک قابلِ فہم ہوتی، مگر جب سوال صرف شفافیت اور جواب دہی کا ہو، اور اس کا جواب دھمکی یا مقدمے کی صورت میں دیا جائے، تو یہ صرف صحافی پر حملہ نہیں بلکہ جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔
بہار جیسے حساس اور سیاسی طور پر اہم ریاست میں ووٹر لسٹ کی درستگی محض تکنیکی معاملہ نہیں بلکہ عوامی اعتماد سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔ اگر کسی صحافی نے کسی خامی کی نشان دہی کی ہے تو اس پر شفاف جانچ ہونی چاہیے، نہ کہ ان کو خاموش کرانے کی کوشش۔ ووٹروں کی فہرست میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ صرف الیکشن کے تقدس کو پامال کرتی ہے بلکہ ایک بڑے طبقے کو جمہوری عمل سے محروم بھی کر سکتی ہے۔
لہٰذا، سوال یہ نہیں کہ اجیت انجم نے کیا کہا، بلکہ یہ ہے کہ کیا وہ سچ کہہ رہے ہیں؟ اور اگر کہہ رہے ہیں، تو کیا اس سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہمارے اداروں میں باقی ہے؟
میرا آج کا یہ اداریہ دراصل ایک مطالبہ ہے: شفافیت کا، جواب دہی کا، اور اس صحافی کے ساتھ انصاف کا جس نے صرف وہی کیا جو ایک سچے صحافی کا فرض ہے — عوام کو سچ دکھانا اس صحافی کی ذمہ داری بھی ہے ۔جس ذمہ داری سے ملک کے بیشتر صحافی بھاگ رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو تو چاہئے تھا کہ وہ ایسے صحافی کو انعام سے نوازتی کہ اس نے ان کی خامیوں کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ثبوت بھی پیش کئے ۔الیکشن کمیشن کو  چاہیے کہ وہ ان الزامات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے اور اس پورے معاملے میں اپنی ساکھ بحال کرے، بجائے اس کے کہ سوال اٹھانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist