• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حملے روکنے کے وعدے کے بعدبھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 16, 2025
0 0
A A
حملے روکنے کے وعدے کے بعدبھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کئے
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب(ہ س)۔العربیہ اور الحدث ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے جنوبی شام کی فضاؤں میں پرواز کرتے رہے، جب کہ انھوں نے السویداء صوبے کے کنارے پر تین نئے فضائی حملے کیے، اور چوتھا حملہ درعا کے مشرقی دیہی علاقے میں بریگیڈ 52 پر کیا گیا۔ ادھر اسرائیلی ٹی وی چینل 12″ نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے تل ابیب سے جنوبی شام میں شامی فوج پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ امریکی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے منگل کی شام ان حملوں کو روکنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔اسی ضمن میں امریکی ویب سائٹ "axios” نے بھی ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ شام کے جنوبی حصے میں شامی فوج پر حملے بند کرے۔ ویب سائٹ کے نمائندے نے ایک پوسٹ میں "ایکس” پلیٹ فارم پر اس امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے امریکیوں کو بتایا تھا کہ وہ منگل کی شام کے بعد یہ حملے بند کر دے گا۔اس سے قبل منگل کے روز شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹوم باراک نے جنوبی شام میں حالیہ جھڑپوں کو "تشویش ناک” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ حالات کو پْر امن بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ باراک نے "ایکس” پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ شام کے تمام فریقوں سے مؤثر رابطے میں ہے تاکہ امن کی طرف پیش رفت ہو۔ انھوں نے کہا کہ سویداء میں حالیہ جھڑپیں تمام فریقوں کے لیے باعث تشویش ہیں، اور امریکہ ایک پْر امن اور جامع حل کی کوشش کر رہا ہے جو دروز، بدو قبائل، شامی حکومت اور اسرائیلی افواج سب کے لیے قابل قبول ہو۔ اْنھوں نے یہ بھی کہا کہ غلط فہمیاں اور ناقص رابطے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اور واشنگٹن براہ راست، مؤثر اور مثبت بات چیت کے ذریعے امن و ہم آہنگی کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ادھر منگل کو شامی سرکاری افواج سویداء شہر میں داخل ہو گئیں، یہ جنوبی شام میں واقع دروز اکثریتی علاقہ ہے۔ اتوار کے روز دروز جنگجوؤں اور مقامی بدو قبائل کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ان جھڑپوں کے بعد حکومت نے علاقے میں افواج بھیجیں تاکہ امن بحال ہو اور جھڑپوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ سویداء کے عمائدین کے ساتھ رابطوں کے بعد علاقے میں فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد سرکاری افواج شہر میں داخل ہوئیں۔ اس سے قبل ڈیڑھ لاکھ آبادی والے اس شہر پر مقامی دروز گروہوں کا کنٹرول تھا جو اس کی سیکیورٹی سنبھالے ہوئے تھے۔ دروزی روحانی اداروں نے اپنے بیانات میں مقامی جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور سرکاری افواج سے تصادم سے گریز کریں۔دوسری جانب اسرائیل نے پیر سے سویداء میں شامی افواج کے متعدد ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے’ایکس‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایک واضح پیغام اور انتباہ تھے، اور اسرائیل شام میں دروز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist