• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 18, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

اجیت انجم کوئی نیا نام نہیں، لیکن حالیہ دنوں میں وہ جس بے باکی، تحقیق، اور ایمانداری کے ساتھ بہار کی زمینی صورتحال کو قوم کے سامنے لا رہے ہیں، اس نے انہیں صرف ایک صحافی نہیں بلکہ عوام کی آواز بنا دیا ہے۔ ان کی رپورٹنگ میں وہ خلوص اور خطرہ مول لینے کا جذبہ نظر آتا ہے جو جدید دور کی صحافت میں خال خال ہی دکھائی دیتا ہے۔لیکن ایسا لگتا ہے کہ اجیت انجم ایک بار پھر حزب اختلاف کو جگانے میں ناکام رہے ہیں ۔مجھے تو یہ بھی ڈر ہے کہ وہ مہابھارت  میں ارجن کے بیٹے ابھیمنیو کی طرح گھیر کر مار نہ دئے جائیں ،اور اگر اپوزیشن کی بے حسی کی وجہ سے ایسا ہو گیا تو پھر نظام ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوئی ہمت نہیں کر سکیگا۔پھر تو یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ جو اپوزیشن جی بھر کر مین اسٹریم میڈیا کی برائی کرتا ہے اور اسے گودی میڈیا نام دیتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے ،وکٹیم کارڈ کھیلتا ہے ۔اس کو خود اپنے اوپر اعتماد نہیں ۔وہ اپنی ڈیوٹی پوری کرنے میں ناکام رہی ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح برسر اقتدار بی جے پی اور اس کے حواری اپنی آئینی ڈیوٹی پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ یہ بات حزب اختلاف کو یاد رکھنی ہوگی کہ اب وقت بدل چکا ہے اور ملک کی مین اسٹریم میڈیا وہ یو ٹیوبر ہی ہیں جو حکومت کی ہر غلط پالیسی اور فیصلہ کے خلاف جم کر کھڑے ہیں ۔اور اجیت انجم ان تمام یو ٹیوبر کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔آج ضرورت تھی کہ ملک کے تمام حزب اختلاف کے لوگ یا تو سڑک پر ہوتے یا پھر جیل میں۔یقینا دو دن بعد پارلیمنٹ میں کے سیشن کے دوران اس ایشو پر خوب ہنگامہ آرائی ہوگی ۔لیکن اس سے بات بننے والی نہیں ۔حزب اختلاف کی سمجھ میں یہ بات آنی چاہئے کہ انہیں کب سنسد میں رہنا ہے اور کب سڑک پر ۔
یہ معمولی بات نہیں کہ اجیت انجم نے بہار کے مختلف اضلاع — جیسے پٹنہ، سیوان، مدھوبنی، دربھنگہ، اور کٹیہار — میں جا کر ووٹر لسٹ میں ہونے والی مبینہ چھیڑ چھاڑ، اقلیتی علاقوں میں ووٹروں کے نام غائب ہونے، بوگس ناموں کے اندراج اور انتخابی فہرست کی غیر شفافیت پر حکومت وقت اور خاص طور پر الیکشن کمیشن کی پول پٹی کھول دی ۔اور عوام الناس کو یہ بتا دیا کہ جن حکمرانوں کو دیوتا کا درجہ دئے بیٹھے ہو وہ سب تمہارے جمہوری اور آئینی حقوق کو تم سے چھین کر تمہیں غلام بنا چکے ہیں ۔اور اس کام میں ملک کی تمام سرکاری ایجنسیاں ان کے ساتھ کھڑی ہو چکی ہیں ۔جو ویڈیوز اور رپورٹس اجیت انجم نے پیش کی ہیں  وہ چونکا دینے والی ہیں ۔ایک ویڈیو میں تو  انہوں نے واضح طور پر دکھایا کہ کس طرح ایک ہی علاقے کے کئی گھروں میں رہنے والے حقیقی ووٹرز، جن کے پاس تمام شناختی دستاویزات موجود ہیں، ان کے نام لسٹ سے غائب ہیں۔ جبکہ بعض دوسرے نام بغیر کسی ربط کے شامل کر دیے گئے ہیں۔ انجم نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ سب کیوں اور کس کے اشارے پر ہو رہا ہے؟ کہیں  یہ جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوئی منظم کوشش تو نہیں؟
اجیت انجم یہیں پر نہیں رکے ۔ انہوں نے ریاستی الیکشن آفس، مقامی انتظامیہ، اور دیگر متعلقہ اداروں سے سوالات پوچھے — نہایت تہذیب کے ساتھ، لیکن دبنگ لہجے میں۔ انہوں نے نہ صرف مسلمانوں، بلکہ دلت، مہادلت، اور دیگر محروم طبقات کی ووٹر فہرست میں کی گئی گڑبڑیوں کو بھی نمایاں کیا۔ ان کی یہ رپورٹنگ دیکھ کر ایک طرف عوام میں بیداری آئی، تو دوسری طرف اقتدار کے ایوانوں میں بے چینی پیدا ہوئی۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ایک صحافی جس نے صرف سچ دکھایا، اس پر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ یہ محض ایک ایف آئی آر نہیں بلکہ آزادیٔ صحافت، زمینی سچائی اور عوام کے حقِ رائے دہی پر حملہ ہے۔ اگر اجیت انجم کو خاموش کرنے کی کوشش کامیاب ہوئی، تو کل کسی اور صحافی کو بھی سچ بولنے کی ہمت نہ ہوگی۔یہ قابلِ افسوس امر ہے کہ آج سچ دکھانا جرم بنتا جا رہا ہے۔ وہ صحافی جو اسٹوڈیو کی چمکتی لائٹوں میں بیٹھ کر اقتدار کا گیت گاتے ہیں، ان کے لیے کوئی روک ٹوک نہیں، لیکن جو زمین پر اتر کر اصل مسائل دکھائے، وہ مجرم قرار پاتا ہے۔ہم اس اداریے کے توسط سے اجیت انجم کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ صحافت کی روح ہے۔ اگر صحافت کو واقعی چوتھا ستون سمجھا جائے تو ایسے صحافیوں کی حفاظت، ان کے سوالوں کو سننا اور ان کے انکشافات پر ایکشن لینا، نظام کی ذمہ داری ہے، نہ کہ ان پر مقدمہ درج کرنا۔اجیت انجم نے ایک ویڈیو میں کہا تھا:
"میں کسی پارٹی کے لیے نہیں، صرف سچائی کے لیے کھڑا ہوں۔ ووٹر لسٹ کے نام پر جو دھاندلی ہو رہی ہے، وہ اگر آج نہ روکی گئی تو کل جمہوریت صرف کاغذوں میں رہ جائے گی۔”
یہ سچ ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج اجیت انجم صرف ایک صحافی نہیں، بلکہ جمہوریت کے ایک محافظ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist