• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بہار میں خوب چھوٹ رہی ہیں وعدوں کی پھلجھڑیاں

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 19, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

انتخاب چاہے پارلیمانی ہو یا اسمبلی کا ملک کے وزیر اعظم اس کی ماحول سازی میں اتنے شدومد مد سے شامل ہوتے ہیں جیسے یہ  ان کی اولین ذمہ داری ہو ۔ظاہر سی بات ہے چونکہ وہ یہ کرتے ہیں تو کہنا پڑتا ہے ۔آزادی کے اتنے سالوں بعد بھارت کے لوگوں کو ایک ایسا وزیر اعظم نصیب ہوا ہے جو بھلے ہی وعدہ فراموش ہو لیکن ان کے ہر وعدے کو "تحفہ "سمجھا جاتا ہے اور میڈیا میں اس کی خبر بنتی ہے ،خبر کیا سرخی بنتی ہے ۔
نریندر مودی کی حالیہ بہار  کی ریلی نہ صرف انتخابی ماحول کا پیش خیمہ بنیں بلکہ ان کے بیانیے، لہجے، اور ترجیحات نے آئندہ بہار اسمبلی انتخاب کی سمت کا بھی اشارہ دے دیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نے ان دوروں سے سیاسی طور پر کیا حاصل کیا، اور کن محاذوں پر انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا؟
موتیہاری کی ریلی میں بی جے پی کے وفاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نریندر مودی نے جذباتی نعروں، مذہبی حوالوں، اور قومی سلامتی کے مسائل کو چھیڑ کر اپنے کور ووٹ بینک کو یقین دلایا کہ ان کی قیادت ہی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو "بدعنوانی کا پجاری” قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کو شفافیت اور ترقی کی علامت کے طور پر پیش کیا۔ خاص طور پر "نیا بھارت، نئے بہار” کا نعرہ نوجوان طبقے کو متوجہ کرنے کی ایک کوشش تھی۔
مودی نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح یا اعلان کیا، جن میں سڑکوں، ریل لائنوں، اور اسکیموں کی لمبی فہرست شامل تھی۔ ان اعلانات سے گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ بہار کےدیہی ووٹرز کو لبھانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔کیونکہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ایک دو دن سے فیس بک پر تواتر کے ساتھ کولکتہ سے چل کر دہلی آنے والی بلٹ ٹرین کا اشتہار وائرل ہو رہا ہے جو پٹنہ سے ہوکر گذریگی اور صرف تین گھنٹہ میں دہلی کا سفر طئے کر لیگی ۔عین ممکن ہے کہ گجرات سے ممبئی تک چلائی جانے  والی بلٹ ٹرین کو بھی بنگال وایا بہار اور اتر پردیش تک چلا دیا جائے کیونکہ بہار کے بعد بنگال اور اتر پردیش میں بھی انتخاب ہے ۔ لیکن یہ بات بہار کے لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عین اس وقت جب بہار میں اپوزیشن اسمبلی انتخاب میں بہار سے مہاجرت کو ایک بڑا مدعا بنا رہی ہے مودی جی بلٹ ترین سمیت باپو دھام یعنی موتیہاری سے چل کر دہلی کے آنند وہار تک جانے  والی ایک اور ٹرین کا تحفہ کیوں دے رہے ہیں ۔مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی ناراضگی، اور معاشی بدحالی جیسے سلگتے مسائل پر وزیر اعظم کی خاموشی نے عوام کے ایک بڑے طبقے کو مایوس بھی کیا۔لیکن یہ بات بھی سمجھنے کی ہے کہ اس مایوسی کا اثر نتیجہ پر کم ہی ظاہر ہوتا ہے ۔ ان ریلیوں میں زمینی حقائق سے کٹ کر صرف دعوے بازی نظر آئ ۔لیکن اسی دعوے بازی کی ایندھن سے بی جے پی کی گاڑی چل بھی رہی ہے ۔اور ملک کے لوگوں کا ایک بڑا طبقہ نریندر مودی کو وشنو کا اوتار تک کہہ رہا ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ اس وشنو اوتار کو ہر انتخاب ووٹ مینجمنٹ کے نئے طریقہ کو استعمال کرنا پڑتا ہے ۔
بہار میں یہ روایت بھی بہت پرانی ہے کہ وہاں بیلٹ باکس سے جن نکلتا تھا ۔لیکن اب اس ڈیجیٹل عہد میں ای وی ایم سے جن نکلتا ہے ۔اور اقتدار جس کے ہاتھ میں ہو جن اکثر اس کے حکم سے اور اسی کے حق میں نکلتا ہے ۔ویسے اس بار مودی جی کے لئے الیکشن کمیشن خوب پسینہ بہا رہا ہے ۔اور یہ امید کی جانی چاہئے کہ اس محنت کا خاطر خواہ نتیجہ انتخابی  نتیجہ پر نظر بھی آئے گا ۔پتہ نہیں اس سچائی کو بہار کی حزب اختلاف کو سمجھنے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے ۔اس تازہ انتخابی دورے میں بھی
مودی جی کی تقریریں زیادہ تر تنقیدی اور الزام تراشی پر مبنی تھیں، جنہوں نے اپوزیشن کو متحد ہو کر جواب دینے کا موقع دیا۔ ایک منقسم اپوزیشن کو یکجا کرنا بسا اوقات ایک سخت بیانیہ ہی کرتا ہے، اور یہی اس موقع پر بھی ہوا۔
موتیہاری کی ریلی سے وزیر اعظم مودی نے وقتی طور پر پارٹی کارکنان اور حامیوں کا حوصلہ ضرور بڑھایا، مگر وہ عوامی اعتماد کا وہ دائرہ قائم نہ کر سکے جو انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ ایک طرف ان کی تقریریں پرانی حکمت عملی کی تکرار لگیں، تو دوسری طرف بہار کے عوام آج حقیقی مسائل کے حل کی جستجو میں ہیں۔
آنے والے دنوں میں اگر بی جے پی نے صرف نعروں پر اکتفا کیا، اور اپوزیشن نے زمینی سوالات پر مضبوط مہم چلا دی، تو موتیہاری کی گونج جلد خاموش ہو سکتی ہے۔ بہار کے سیاسی منظر نامے میں بازی کس کے ہاتھ جائے گی، یہ اب عوامی شعور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر منحصر ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist