سید پرویز قیصر
اولڈ ٹریفرڈ ، مانچسٹر میں جاری چوتھے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے بائیں ہاتھ سے اسپین بالنگ کرانے والے لیام ڈاسن کو موقع دیا۔ انکی آٹھ سال اوچھ دن بعد انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا تیسرا اورآخری ٹسٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹنگھم میں17 جولائی2017 کو کھیلا تھا۔ یہ ٹسٹ14 جولائی2017 کو شروع ہوا تھا اور جنوبی افریقہ نے اس میں 340 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ میں ایک وکٹ لیا تھا جبکہ مانچسٹر میں ہندوستان کی پہلی اننگ میں وہ یشسوی جیسوال کا وکٹ ھاصل کیا۔ جتنے دن ایام ڈاسن انگلینڈ کی ٹیم سے باہر رہے اتنے دونوںمیں انگلینڈ نے 102 ٹسٹ میچ کھیلے۔
لیام داسن سو سے زیادہ ٹسٹ میچوں سے محروم رہنے والے ساتواں کھلاڑی ہیں۔ سب سے زیادہ ٹسٹ میچ مس کرنے والے کھلاڑی انگلینڈ کے گارٹھ باٹھی تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلا ف چسٹر لی اسڑیٹ میں 5, جون2005 کا اپنا ساتواں ٹسٹ کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش ہی کے خلاف چٹاگانگ میں20 اکتوبر2016 کو ٹیم میں واپسی کی تھی۔ اس دوران انگلینڈ نے142 ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔ وہ کل گیارہ سال اور 137 دن تک ٹیم سے باہر رہے تھے۔ انہوںنے لمبی واپسی کے بعد دو اور کل ملاکر نو ٹسٹ میچ کھیلے۔
جے دیو اندکاٹ نے کل چار ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں20 دسمبر 2010 میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں22 دسمبر2022 کو اپنا دوسرا ٹسٹ کھیلا ۔ وہ 12سال اور دودن بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ اس دوران ہندوستان نے118 ٹسٹ میچ کھیلے۔
انگلینڈ کے مارٹن بیک نیل نے کل چار ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔آسڑیلیا کے خلاف برمنگھم میں انہوںنے9, اگست1993, کو آخری مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے دس سال اور12 دن بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف لیڈز میں21 اگست 2003 کو کھیلا تھا۔ اس دوران انگلینڈ نے 114 ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے فلوئیڈ رائفر نے کل چھ ٹسٹ میچوں میں شرکت کی۔ انہوں نے سنچورین میں18 جنوری1999 کو اپنا جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا چوتھا ٹسٹ کھیلنے کے دس سا ال اور172 دن بعد انہوں نے کنگسٹن میں 9 جولائی2009 کو پانچویں ٹسٹ میں شرکت کی تھی۔ اس دوران ویسٹ انڈیز نے109 ٹسٹ میچ کھیلے۔
پاکستان کے یونس احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں2, نومبر1969 کو اپنا دوسرا ٹسٹ کھیلنے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے تھے اور17 سال اور111 دن بعد ہندوستان کے خلاف جے پور میں21 فروری1987 کو ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔ ہندوستان کے خلاف جے پورمیں ٹسٹ کھیلنے کے بعد انہوں نے احمد آباد میں ایک اور ٹسٹ میچ کھیلا۔انکی غیر موجودگی میں پاکستان نے کل104 ٹسٹ میچ کھیلے۔
انگلینڈ کے ڈیرک شکلٹن نے کل سات ٹسٹ میچ کھیلے۔ انکے تیسرے اور چوتھے ٹسٹ میچ کے درمیان گیارہ سال اور225 دن کا وقت لگا۔ انہوں نے تیسر ا ٹسٹ7 نومبر1951 میں دہلی میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا جبکہ لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف20 جون1963 کو انہوں نے چوتھے ٹسٹ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے کل103 ٹسٹ میچ مس گئے تھے۔
وقت سے لحاط سے سب سے بڑا وقفہ جان ٹری کوز نے لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے10 مارچ1970 کو پورٹ االزبتھ میں تیسرا ٹسٹ کھیلنے کے22 سال اور 222 دن بعد زمبابوے کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ہرارے میں18 اکتوبر1992 کو چوتھا ٹسٹ کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے تین اور زمبابوے کے لئے تین ٹسٹ میچوں میں شرکت کی تھی۔