ممبئی (یو این آئی )ویسٹ زون کی سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو شاردول ٹھاکر کو دلیپ ٹرافی کے آئندہ میچوں کے لیے 15 رکنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔بی کے سی میں ایم سی اے کی شرد پوار انڈور کرکٹ اکیڈمی میں آج ہونے والی سلیکشن میٹنگ کے بعد شاردول ٹھاکر کو کپتان مقرر کیا گیا۔ ٹیم میں ممبئی کے سات، گجرات کے چار، مہاراشٹرا اور سوراشٹرا کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹھاکر کے علاوہ ٹیم میں ممبئی کے بڑے ناموں میں یشسوی جیسوال، شریس ایر اور سرفراز خان شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کے روتوراج گائیکواڑ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سنجے پاٹل کی سربراہی میں کمیٹی نے سات اضافی کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے: مہیش پیٹھیا، شیوالک شرما، مکیش چودھری، سدھارتھ دیسائی، چنتن گجا، مشیر خان اور ارول پٹیل۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست کو دو کوارٹر فائنلز سے ہوگا۔ ویسٹ زون کی ٹیم جس کو سیمی فائنل میں براہ راست انٹری ملی ہے، 4 ستمبر سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ فائنل 11 ستمبر سے کھیلا جائے گاتمام میچ بنگلورو کے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس گراؤنڈ میں ہوں گے۔ویسٹ زون کا سکواڈ اس طرح ہے:- شاردول ٹھاکر (کپتان)، یشسوی جیسوال، آریہ دیسائی، ہروک دیسائی، شریس ائیر، سرفراز خان، رتوراج گائیکواڈ،جے میت پٹیل، منن ہنگراجیا، سوربھ نولے، شمس ملانی، تنوش کوٹین ، دھرمیندر جڈیجہ،تسار دیش پانڈے اور ارجان ناگواسوالا۔