نام پنہ: تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں بدھ کی شب لگنے والی زبردست آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے ۔حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔بنتے مینچے صوبائی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سیک سوخوم نے میڈیا کو بتایا، "امدادی کارکنوں نے آج صبح ہوٹل کے کیسینو کے جلے ہوئے کمروں سے مزید چھ لاشیں برآمد کیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے ۔”کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں 73 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خیال ر ہے کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع شہر پوپیٹ میں واقع گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں بدھ کی آدھی رات کو زبردست آگ لگ گئی تھی۔