• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, ستمبر 30, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین میچ میں سخت مقابلہ متوقع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 19, 2025
0 0
A A
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین میچ میں سخت مقابلہ متوقع
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ایشیا کپ2025 میں سپر چار کا پہلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوبئی کے انتڑ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتہ (20 ستمبر) کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے گروپ بی میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد سپر چار میں جگہ بنائی ہے جبکہ سری لنکا اسی گروپ میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ ہندوستان اور پاکستان سپر چار میں داخلہ ہونے والی دوسری دو ٹیمیں ہیں۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ22 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ اورایشیا کپ میں چوتھا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ دونوں کے درمیان جو21 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ابھی تک کھیلے گئے ہیں اس میں تیرہ میں سری لنکا نے اور آٹھ میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیا کپ میںدونوں کے درمیان جو تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں جس میں سری لنکا نے دو میں کامیابی اپنے نام کی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے ما بین جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہین اس سے دومیں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے اور بنگلہ دیش نے تین میچ جیتے ہیں۔
موجودہ ایشیا کپ میں لیگ میں دونوں کے درمیان جب مقابلہ ہوا تھا تو سری لنکا نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ ابوظبہی میں 13 ستمبر2025 کو ہوئے اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوور میںپانچ وکٹ پر139 رن بنائے تھے۔زاکر علی67 منٹ میں34 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے41 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ سری لنکا نے 14.4 اوور میں چار وکٹ پر140 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ کامل مشتارا63 منٹ میں32 بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر46 رن بنائے تھے اانہیں مین آف دی میچ ایواڑڈ ملا تھا۔
سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چھ وکٹ پر214 رن ہے جو اس نے کولمبو میں10 مارچ2018 کو بنایا تھا۔ اسی میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 215 رن بنائے تھے جو اس کا سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم جوہانسبرگ میں18 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں15.5 اوور میں83 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی جو اس کا سری لنکا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور15.2 اوور میں 94رن ہے جو اس نے دمبولا میں13 جولائی 2025 کو بنایا تھا۔
سلہٹ میں 9 مارچ 2024کو ہوئے میچ میں کوسل مینڈس نے55 بالوں پرچھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 86 رن بنائے جو سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز شبیر رحمان کے پاس ہے جنہوں نے میر پور، ڈھاکہ میں28 فروری2016 کو ہوئے میچ میں65 منٹ میں54 بالوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے80 رن بنائے تھے۔
مہدی حسن نے کولمبو میں 16 جولائی2025 کو ہوئے میچ میںچاروور میں 11رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو بنگلہ دیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ نوان تشارا کے پاس ہے جنہوں نے سلہٹ میں9 مارچ2024 کو ہوئے میچ میںچار اوور میں20 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist