• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, دسمبر 25, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

قومی ایئر لائن کے نئے مالکان اپریل سے ادارے کا عملی کنٹرول سنبھال لیں گے

پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے: مشیر نجکاری محمد علی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 24, 2025
0 0
A A
قومی ایئر لائن کے نئے مالکان اپریل سے ادارے کا عملی کنٹرول سنبھال لیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور:وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے نتیجے میں حکومت کو مجموعی طور پر 55 ارب روپے حاصل ہوں گے، جبکہ اس عمل سے ادارے پر برسوں سے جاری مالی بوجھ سے بھی نجات ملے گی، نجکاری کے بعد حکومت کو نقصانات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے اور قومی ایئرلائن کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی نے قومی ایئر لائن کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب قومی ایئر لائن خطے کی نمایاں فضائی کمپنیوں میں شمار ہوتی تھی اور آج اگر درست فیصلے ہوتے تو اس کے بیڑے میں کم از کم 100 طیارے ہونے چاہییں تھے، مگر اس وقت صرف 18 طیارے آپریشنل ہیں، جن میں سے 12 لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن سالانہ تقریباً 40 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرتی ہے اور اس کے لینڈنگ روٹس اس کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، قومی ایئر لائن کے پاس مجموعی طور پر 33 طیارے موجود ہیں، جن میں 20 اس کی اپنی ملکیت جبکہ 13 لیز پر ہیں جبکہ 24 طیارے 2010 سے پہلے کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے میں 6 ہزار 700 ملازمین کام کر رہے ہیں اور قومی ایئر لائن ہفتہ وار 240 راؤنڈ ٹرپس آپریٹ کر رہی ہے۔محمد علی نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا عمل پہلی بار نہیں بلکہ تقریباً 20 سال قبل 2005 میں شروع ہوا تھا، تاہم قومی ایئر لائن کے معاملے میں ماضی میں کئی سنگین غلطیاں کی گئیں جن کے باعث اس ادارے کی حالت بگڑتی چلی گئی، نجکاری کے بعد سرمایہ کاری آئے گی، انتظامی صلاحیت بہتر ہو گی اور قومی ایئرلائن کی عظمتِ رفتہ کو بتدریج بحال کیا جا سکے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کو نجکاری سے صرف 10 ارب روپے کیش نہیں بلکہ مجموعی طور پر 55 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ اس میں 10 ارب روپے نقد رقم جبکہ 45 ارب روپے حکومتی ایکویٹی شامل ہے، کیونکہ حکومت قومی ایئر لائن کے 25 فیصد حصص، جن کی مالیت 45 ارب روپے بنتی ہے، اپنے پاس برقرار رکھے گی۔محمد علی نے توقع ظاہر کی کہ قومی ایئر لائن کے نئے مالکان اپریل سے ادارے کا عملی کنٹرول سنبھال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نجکاری کے لیے چھ ماہ تک مسلسل محنت کی گئی اور اس دوران ماضی کی غلطیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، قومی ایئر لائن کے صرف دو طیارے 2017 کے بعد حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ ادارے کا ڈومیسٹک مارکیٹ شیئر 30 فیصد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی ایئر لائن اب عالمی نہیں بلکہ ایک ریجنل ایئرلائن بن چکی ہے، جس کی زیادہ تر بین الاقوامی پروازیں مشرقِ وسطیٰ تک محدود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں قومی ایئرلائن کی منفی ایکویٹی 213 ارب روپے تھی، جبکہ 2024 تک ادارے کے مجموعی نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے اور 2015 کے بعد سے مسلسل ہر سال خسارہ بڑھتا رہا، نجکاری کے نتیجے میں اگرچہ حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اب حکومت کو قومی ایئرلائن کے مسلسل بڑھتے نقصانات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بالآخر قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی نجکاری کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    نالندہ ضلع کے مدرسہ عزیزیہ بہارشریف کو اعزاز سے نوازا گیا

    نالندہ ضلع کے مدرسہ عزیزیہ بہارشریف کو اعزاز سے نوازا گیا

    دسمبر 25, 2025
    ’’چھوٹے تاجر نوکر شاہی کی زنجیروں میں پھنسے ہوئے ہیں‘‘:راہل گاندھی

    ’’چھوٹے تاجر نوکر شاہی کی زنجیروں میں پھنسے ہوئے ہیں‘‘:راہل گاندھی

    دسمبر 25, 2025
    ا قلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائے

    ا قلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائے

    دسمبر 25, 2025
    بہارکا اروناچل پردیش کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور

    بہارکا اروناچل پردیش کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور

    دسمبر 25, 2025
    نالندہ ضلع کے مدرسہ عزیزیہ بہارشریف کو اعزاز سے نوازا گیا

    نالندہ ضلع کے مدرسہ عزیزیہ بہارشریف کو اعزاز سے نوازا گیا

    دسمبر 25, 2025
    ’’چھوٹے تاجر نوکر شاہی کی زنجیروں میں پھنسے ہوئے ہیں‘‘:راہل گاندھی

    ’’چھوٹے تاجر نوکر شاہی کی زنجیروں میں پھنسے ہوئے ہیں‘‘:راہل گاندھی

    دسمبر 25, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist