بیجنگ، (یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز کہا کہ روس اور چین نے 2025 میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا، جب کہ باہمی ویزہ فری سفر نے لوگوں کے درمیان تبادلے کو آسان بنایا۔چین کے مرکزی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر پوتن نے چینی صدر شی جن پنگ کے نام اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ روس اور چین نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فعال طور پر بڑھایا ہے اور تعاون کے بڑے منصوبے بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔روسی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی ویزا فری سفر کے آغاز سے لوگوں کے درمیان تبادلے کو بہت سہولت ملی ہے۔












