سید پرویز قیصر
دپتی شرماٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میںسب سے زیادہ وکٹ ک حاصل کرنے میںکامیاب ہوگئی ہیں۔اس آف بریک بالرنے سری لنکا کے خلاف تریوندرم پورم میں ہوئے پانچویں اور آخری ٹونٹی ٹونٹی الاقوامی میچ میں نیلاک شیکا سلوا کو ایل بی ڈبلیو کرکت ایسا کیا۔
اس میچ کے اختتام تک دپتی شرما نے2016 سے اب تک جو133 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہے انکی130 اننگوں میں471.55 اوور میں2888 رن دیکر19.00 کی اوسط اور18.64 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ152 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی بالنگ چار اوور میں 10رن دیکرچار وکٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گروس آئسلیٹ میں10 نومبر2019 کوانجام دی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
دپتی شرما کی موجودگی میں ہندوستان نے جو76 میچ جیتے ہیں انکی76 اننگوں میں وہ280.5 اوور میں1441 رن دیکر14.55 کی اوسط اور17.02 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ99 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی بالنگ چاراوور میں دس رن دیکر چار وکٹ ہے۔ انکے ٹیم میں رہتے ہندوستان کو50 میچوں میں شکست ہوئی ہے جن کی50 اننگوں میں انہوں نے178 اوور میں1356 رن دیکر28.85 کی اوسط اور22.72 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ47 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ ان میچوں میں ایک مرتبہ بھی چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب نہیں رہیں اور ان کی سب سے اچھی بالنگ چار اوور میں27 رن دیکر تین وکٹ ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف سلہٹ میں7 اکتوبر2022 کوانجام دی تھی۔ایک ٹائی میچ میں انہو ں نے ایک اور چھ نامکمل رہے میچوںمیں پانچ وکٹ لئے ہیں۔
ان سے پہلے خواتین کی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سے سے زیادہ وکٹ لینے والی بالر میگن شوٹ تھی۔ آسڑیلیا کی تیز بالر میگن شوٹ نے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں151 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے2013سے اب تک جو123 میچ کھیلے ہیں انکی122 اننگوں میں417.1 اوور میں2674 رن دیکر17.70 کی اوسط اور7 16.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ لئے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں15 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف نارتھ سڈنی میں24 جنوری2023 کوانجام دی تھی۔ اس میچ میں آسڑیلیا کو آٹھ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔
اس32 سالہ بالر کی موجودگی میںآسڑیلیا کو جن91 میچوں میں کامیابی ملی ہے انکی91 اننگوں میں وہ316.4 اوور میں1918 رن دیکر14.64 کی اوسط اور 0 14.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ131 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہون نے پانچ مرتبہ م ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی بالنگ چار اوور میں15 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف نارتھ سڈنی میں24 جنوری2023 کوانجام دی تھی۔ انکے ٹیم میں رہتے آسڑیلیا کو جن 26میچوں میں شکست ہوئی ہے انکی26 اننگوں میں وہ85.3 اوور میں635 ر ن دیکر35.27 کی اوسط اور28.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ18 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ ان میچوں میں ان کی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں گیارہ رن دیکر دو وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں28 فروری2016 میں انجام دی تھی۔اس میچ میں آسڑیلیا کو چاروکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ دو ٹائی میچ میں انہوں نے ایک اور تین نامکمل میچوں میں ایک وکٹ لیا ہے۔ ٖ
ٖ












