• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

دیو دت پاڈیکل کی وجے ہزارے ٹرافی میں سب سے تیز13سنچریاں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2026
0 0
A A
دیو دت پاڈیکل کی وجے ہزارے ٹرافی میں سب سے تیز13سنچریاں
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
کرناٹک کے دیودت پاڈیکل وجے ہزارے ٹرافی میں سب سے کم اننگوں میں بارہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔با ئیں ہاتھ کے اس بلے باز نے تری پورہ کے خلاف احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں120 بالوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے108 رن بناکر ایسا کیا۔ انہوں نے33ویں میچ کی 33 اننگوں میں ایسا کیا اور وجے ہزارے ٹرافی میں سب سے تیز بارہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بنے۔
دیو دت پاڈیکل نے2019 سے اب تک وجے ہزارے ٹرافی میں جو33 میچ کھیلے ہیں انکی33 اننگوں میں93.51 کی اوسط اور 94.74کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 13 سنچریاں اور بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے2525 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور152 رن ہے جو انہوں نے اڑیسہ کے خلاف ایلور میں24 فروری 2021 کو140 بالوں پر14 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں کرناٹک نے101 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
وجے ہزارے ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز مہا راشٹر کے انکیت بھاونے کے پاس ہے جنہوں نے2009 سے اب تک جو 99 میچ کھیلے ہیں انکی92 اننگوں میں56.27 کی اوسطاور80.01 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ15 سنچریوں اور17 نصف سنچریوں کی مدد سے4164 رن بنائے ہیں۔ وہ چارمرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر184 رن ہے جو انہوں نے پوڈو چری کے خلاف رانچی میں23 نومبر2022 کو143 بالوں پر28 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں انکی ٹیم کو 105 رن سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
وجے ہزارے ٹرافی میں دوسری سب سے زیادہ سنچریا ں بنانے والے کھلاڑی کا تعلق بھی مہاراشٹر سے ہے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے رتوراج گائیکواڑ نے2017 سے اب تک جو57 میچ کھیلے ہیں انکی55اننگوں میں63.60 کی اوسط اور104.91 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ14 سنچریوں اور نو نصف سنچریوں کی مدد سے3180 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ بھی صفر پرآوٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر220رن ہے جو انہوں نے احمد آباد میں28 نومبر2022 کو اترپردیش کے خلاف
159 بالوں پر دس چوکوں اور سولہ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو58 رن سے جیت ملی تھی۔ ان کا یہ اسکور وجے ہزارے ٹرافی میں تیسر ا سب سے زیادہ اسکور ہے جبکہ سولہ چھکے وجے ہزارے ٹرافی میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ ہیں۔
کرناتک کے مینک اگروال نے2012سے اب تک جو76 میچ کھیلے ہیں انکی 76 اننگوں میں51.97 کی اوسط اور99.58 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 12سنچریوں اور18 نصف سنچریوں کی مدد سے3586 رن بنائے ہیں۔وہ چھ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 162 رن ہے جو انہوں نے آندھرا پردیش کے خلاف سکندر آبادمیں7, نومبر 2014 کو171 منٹ میں22 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم نے134 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔وہ وجے ہارے ٹرافی میں چوتھے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔ْ

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    فروری 1, 2026
    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    فروری 1, 2026
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist