• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اردو یونیورسٹی طلبہ کی زندگیوں میں انقلاب پیدا کر رہی ہے

یونیورسٹی کے یومِ تاسیس سے صدر کا خطاب: پروفیسر عین الحسن کی بھی مخاطبت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 10, 2026
0 0
A A
اردو یونیورسٹی طلبہ کی زندگیوں میں انقلاب پیدا کر رہی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد،پریس ریلیز،ہماراسماج:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایسے نوجوانوں کو تعلیم کے رشتہ سے جوڑ رہی ہے جو اپنے خاندان میں پہلی مرتبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ ایک ایسا انقلابی کام ہے جس سے لوگوں کی ز ندگیاں بدل رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے نے کیا۔ جو NAAC کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ وہ آج اردو یونیورسٹی میں منعقدہ29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ یومِ تاسیس کے اس پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کی۔پروفیسر سہسرابدھے نے کہا کہ مانو کی جانب سے نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ ایک بہت ہی خوش آئند اقدام ہے۔ ان کے مطابق نئی قومی تعلیمی پالیسی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی طالب علم کسی وجہ سے تعلیم ترک کردیتا ہے تو اس کو اس قابلیت کا صداقت نامہ ضرور مل سکتا ہے جتنا کورس اس نے مکمل کیا ہے۔ جب وہ دوبارہ ایک ، دو سال بعد اپنی تعلیم آگے بڑھانا چاہے تو وہ ایسا آسانی کے ساتھ کرسکتا ہے۔اس پالیسی کے تحت اسپورٹس اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ بھی تعلیمی کریڈٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ اردو یونیورسٹی کی مسلسل ترقی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سہسرابدھے نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم فراہم کرتے ہوئے سماج کے ایک بڑے طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے یونیورسٹی ایک بہت بڑا کام کر رہی ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن کے سوا بقیہ سبھی مضامین میں اردو یونیورسٹی 120 کورسز فراہم کرتے ہوئے تعلیمی انقلاب کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے۔ انہوں نے بدلتے ہوئے چیلنجس سے یونیورسٹی کے نصاب کو ہم آہنگ کرنے کی وکالت کی اور کہا کہ چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے مضامین میں جس تیزی سے ترقی ہو رہی ہے طلبہ کو ایسے تمام چیلنجس سے سامنا کرنے کے قابل بنانا ضروری ہے تبھی جاکر وہ سماج کے لیے کارآمد اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھیں۔قبل ازیں پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے مہمانِ خصوصی پروفیسر سہسرابدھے کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ پروفیسر سہسرابدھے کا شمار نئی تعلیمی پالیسی کے معماروں میں ہوتا ہے اور اردو یونیورسٹی میں پروفیسر صاحب کی آمد ایک فالِ نیک سے کم نہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ گذشتہ اٹھائیس برسوں کا وقت کسی بھی یونیورسٹی کی زندگی میں کوئی بہت زیادہ شمار نہیں ہوتا لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے نہایت قلیل مدت میں اپنا ایک معیار قائم کیا ہے۔ جس کا سہرا تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی مشترکہ کوششوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کو درپیش چیلنجس کے پس منظر میں کہاکہ کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اگر عزم مصمم ہو تو رکاوٹیں بھی از خود دور ہوجاتی ہیں اور وہ بھی کسی بھی رکاوٹ کے آگے ہتھیار ڈالنے والے نہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی زیر نگرانی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کئی ایک اہم سنگ میل طئے کیے ہیں اور مزید بہتر منزل کی طرف رواں ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 47 فیصدی طلبہ صنف نازک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو داں طبقے کو باختیار بنانے میں اردو یونیورسٹی پوری طرح سے سرگرمِ عمل ہے۔رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے اردو یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر، کورسز اور سہولیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردو یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاقے گچی باؤلی میں 200 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی مجاہدِ آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے معنون ہے جن کے وژن نے ملک میں جدید تکنیکی، سائنسی اور اعلیٰ تعلیم کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی جامع اور اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواقع کی پیشکش کر کے اردو بولنے والے عوام کو بااختیار بنانے کوشاں ہیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین بہبودیِ طلبہ شکریہ ادا کیا اور پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، صدر نشین یومِ تاسیس انتظامی کمیٹی نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر عبدالعلیم کی قرأت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    فروری 1, 2026
    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    فروری 1, 2026
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist