تہران، (یو این آئی) ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ نہ تھم سکا، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری مظاہرے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں جہاں دکاندار اور دیگر شہری روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، تازہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے اہم شہروں میں ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور براہ راست فائرنگ بھی کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق پُرتشدد احتجاج کو کنٹرول کرنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ادھر ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ انٹرنیٹ بندش کی اصل وجہ کیا ہے۔
تاہم ایرانی حکام ماضی میں بھی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ معطل کرتے رہے ہیں۔ یاد رہےکہ ایران میں گزشتہ 12 روز سے عوام مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں شدید گراوٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں اموات ہوچکی ہیں۔ امریکی صدر نے ایک انٹر ویو کے دوران متنبہ کیا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج بروز جمعہ، رات بھر جاری رہنے والے ملک گیر مظاہروں کے بارے میں، خاموشی توڑی اور کہا ہے کہ ایران میں امریکی اور اسرائیلی "دہشت گرد ایجنٹوں” نے آگ لگائی اور تشدد بھڑکایا ہے۔ ایران سرکاری ٹیلی ویژن کی صبح 8 بجے کی نشریات میں مظاہروں کے بارے میں سرکاری سطح کی، مختصر اور دبے الفاظ میں، پہلی خبر نشر کی گئی ہے۔ خبر میں ، احتجاج کے دوران پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے نتیجے میں جانی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ مزید کہا گیا ہےکہ مظاہروں کے دوران "شہریوں کی ذاتی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور میٹرو جیسے عوامی مقامات، فائر بریگیڈ کے ٹرک اور بسیں جلا دی گئی ہیں”۔ ایران حکومت نے انٹرنیٹ اور بین الاقوامی فون کالیں بند کردی ہیں جس سے ملک کے اندر موجود لوگوں سے رابطہ مشکل ہو گیا ہے۔ ایران شاہی خاندان کے رکن ‘رضا پہلوی کی طرف سے بروز جمعرات جاری کی گئی عوامی اپیل کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے سے ملک میں بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔رضا پہلوی ، 1979 کے انقلاب سے معزول کئے گئے شاہِ ایران کے آخری بیٹے ہیں، جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیںاور خود کو ولی عہد” کہتے ہیں۔ نیٹ بلاکس نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لائیو میٹرکس ظاہر کرتا ہے کہ ایران اس وقت ملک گیر انٹرنیٹ بندش کے دور سے گزر رہا ہے” تاہم حکام کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ انٹرنیٹ بندش، ریال کی قدر میں کمی اور اقتصادی مشکلات کے خلاف ہفتوں سے جاری، احتجاجی مظاہروں کے بعد شروع ہوئی ہے۔ حقوقِ انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ مظاہرے تہران کے گرینڈ بازار میں سے شروع ہوئے اور تب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تہران نے امریکہ کی ایران کے اندرونی امور میں مداخلت” کی مذّمت کی اور واشنگٹن کو ایرانی عوام کے خلاف دشمنی پالنے” کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔












