واشنگٹن، 9 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے ہم خوش نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے۔ امریکی صدر نے امریکہ روس جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ امریکہ روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے، امریکہ، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہوجائے گا۔ٹرمپ نے مظاہرین کے خلاف کارروائی پر ایران کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکہ ایران کو بہت سخت جواب دے گا۔












