سید پرویز قیصر
ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن جو12 جنوری1962 کو فائیو آئس لینڈس ولیج، انٹی گوا میں پیدا ہوئے تھے، اپنی64ویں سالگرہ آج ((12 جنوری) کو منائیں گے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے86 ٹسٹ اور224 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی تھی۔
رچی دچرڈسن نے اپنے ٹسٹ کریئر کی شروعات ہندوستان کے خلاف ممبئی میں نومبر1983, میں کی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف اوول میں اگست1995 میں انہوں نے اپنا آخری ٹسٹ کھیلا تھا۔ انہوں نے جن86 ٹسٹ میچوں میں شرکت کی انکی146 اننگوں میں44.39 کی اوسط کے ساتھ16 سنچریوں اور27 نصف سنچریوں کی مدد سے5949 رن بنائے۔ وہ اٹھ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور194 رن رہا جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف مارچ1989 میں459 منٹ میں367 بالوں پر20 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔رچی رچرڈسن کی موجودگی میں ویسٹ انڈیز نے43 ٹسٹ میچوں میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ ان43 میچوں کی69 اننگوں میں وہ 50.14 کی اوسط کے ساتھ نو سنچریوں اور13 نصف سنچریوں کے ساتھ3059 رن بنانے میںکامیاب رہے ہیں۔ وہ چاار مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں اور ا ن کا سب سے زیادہ اسکور182رن رہا جو وہ آسڑیلیا کے خلاف جارج ٹاون میں مارچ1991 میں343 منٹ میں260 نالوںپر26 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی، انکے ٹیم میں رہتے ویسٹ انڈیز کو17ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہیں۔ ان میچوں کی34 اننگوں میں انہوں نے30.38 کی اوسط کے ساتھ دو سنچریوں اور چار نصف سنچریو ں کی مدد سے1033 رن بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ صفرکا شکارہوئے ہیںاور ان میچوں میں انکا سب سے زیادہ اسکور121 رن ریا تھا جوانہوںنے انگلینڈکے خلاف اوول میں458 منٹ میں312 بالوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اگست1991 میں ہوئے ٹسٹ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ برابری پر ختم ہوئے26ٹسٹ میچوں کی43 اننگوں میں انہوں نے47.61 کی اوسط ساتھ پانچ سنچریوں اور دس نصف سنچریوں کی مدد سے1857 رن بنائے۔ دو مرتبہ وہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 194 رن رہا جو ان کا ٹسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
ہندوستان کے خلاف گوہاٹی میں17 دسمبر1983 کو رچی رچرڈسن نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جبکہ آسڑیلیا کے خلاف موہا 14 مارچ1996 کو اپنے آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے کل224 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی جن کی217 اننگوں میں وہ33.41 کی اوسط اور63.74 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور44 نصف سنچریوں کی مدد سے6248 رن بنائے تھے۔۔ وہ آٹھ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور122 رن ہے جو انہوں نے شارجہ میں پاکستان کے خلاف21 اکتوبر1991 کو121 بالوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میںپاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
رچی رچرڈسن جن کو سرکا خطاب بھی ملا ہے، ویسٹ انڈیز کی کپتانی کرنے کے ساتھ ساتھ61ٹسٹ میچوں،111 ایک روزہ بین الاقوامی میچوںاور 126 ٹونٹی ٹونٹی بیںالاقوامی میچوں میں ریفری بھی رہے ہیں۔ انہوںنے ایسا خواتین کے آٹھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور15
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں بھی کیا ہے۔ وہ سات ٹونٹی ٹونٹی میچوںمیں بھی ریفری رہے ہیں۔












