نا ظم بیگ
بلند شہر،سماج نیوز سروس: قصبہ پہا سو کے پٹھان ٹولہ علاقے کی ایک گلی میں مسلمانوں کے گھروں کے نمبروں پر 56 ہندو ووٹ بنائے گئے ہیں ۔ یہ جانکاری حال ہی میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔اہل محلہ نے انتظامی افسران کو آگاہ کر تے ہوئے نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔ چکبندی سی او ر پٹواری نے بھی مو قع پر پہنچ کر اس کی جانچ کی ہے ۔تاہم بی ایل او کے ذریعے بھی نظر ثانی کے لیے فارم جمع کرائے جارہے ہیں ۔اطلاع کے مطا بق قصبہ پہاسو کے محلہ پٹھان ٹو لہ کے رہنے والے صغیر احمد نے بتایا کہ ووٹنگ کے حوالے سے ایس آئی آر کا کام جاری ہے ۔کام ختم ہونے کے بعد نئی ووٹر لسٹ سامنے آئی ہے ۔پرانی ووٹر لسٹ میں سبھی کے نام صحیح ہیں ۔اب نئی ووٹر لسٹ میں مسلم سماج کے گھروں میں ہندو سماج کے لوگوں کی ووٹ بڑھادی گئی ہیں ۔ یہ ووٹ ایک ہی گلی کے سات آٹھ گھروں میں جوڑے گئے ہیں۔ ان کے گھر کا نمبر 125 ہے جہاں چھ یا سات ووٹ بڑھائے گئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے گھر کے نمبر میں شامل ووٹوں پر نظرثانی کی جائے اور شامل کیے گئے ووٹوں کو انہیں کے پتے پر درج کرکے ایس آئی آر کا کام ایمانداری سے انجام دیا جائے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت انتظامی افسران سے اس کی شکایت کی ہے۔شکایت ملنے کے بعد چکبندی آفیسراونیش پال شرما اور پٹواری ندیم چودہری نے متعلقہ محلے میں پہنچ کر لوگوں سے بات کرکے اس سلسلے میں معلومات حاصل کی ہیں ۔اس کے سا تھ ہی بی ایل او گجیندر سنگھ نے بھی مو قع پر پہنچ کر مذکورہ مکانوں کے نمبر کی درستگی کے لیے فارم جع کرانے کا عمل شروع کیاہے ۔ ایس ڈی ایم شکارپور ارون کمار ورما نے بتایا کہ یہ پارٹ 307 کی بات ہے، جب 6 جنوری کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع ہوئی تھی۔












