سید پرویز قیصر
کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ہیری بروک نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے85 منٹ میں66 بالوں پر گیارہ چوکوں اورنو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر136 رن بنائے جو ان کا ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے بڑا اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑا اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے پہلے ہیری بروک کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور135 رن تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ مونگانوئی میں26 اکتوبر2025 کو158 منٹ میں101 بالوں پر نو چوکوں اوعر گیارہ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست ہوئی تھی کیونکہ ہیری بروک کی شاندار اننگ کے باوجود انگلینڈ کے سبھی کھلاڑٰی 35.2 اوور میں223رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے36.4 اوور میں چھ وکٹ پر224 رن بنائے تھے اور میچ چار وکٹ سے جیتاتھا۔
انگلینڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز جیسن رائے کے پاس ہے جنہوں نے اوول میں29 جون2016 کو ہوئے میچ میں172 منٹ میں118 بالوں پر13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے162 رن بنائے تھے اور اپنی ٹیم کی چھ وکٹ کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کسی سنچری کے بغیر مقررہ42 اوور میں پانچ وکٹ پر 305 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے40.1 اوور میں چار وکٹ پر309 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
اس سے پہلے سری لنکا میں انگلینڈ کیلئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ مارکس تھریسکوک کے پاس تھا جنہوں نے زمبابوے کے خلاف کولمبو میں18 ستمبر2002 کو ہوئے میچ میں175 منٹ میں102 بالوں پر گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے119 رن بنائے تھے۔ اس میچ مے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوور میںآٹھ وکٹ پر 298 رن بنانے کے بعد زنبمبابوے کو48 اوور میں نو وکٹ پر 190 رن بنانے دیئے تھے۔ بارش کی وجہ سے زمبابوے کو مقررہ48 اوور میں299 رن بنانے تھے۔
ہیری بروک نے اس اننگ کے دوران اپنی سنچری57 بالوں پر مکمل کی جو سری لنکا میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے۔ سری لنکا میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آٖفریدسی کے پاس ہے جنہوں نے دمبولا میں21 جون2010 کو بنگلہ دیش کے خلاف جب 75 منٹ میں60بالوں پر17 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے124 رن بنائے تھے تو اپنی سنچری 53 بالوں پر مکمل کی تھی۔
ہیری بروک کی57 بالوں پر مکمل کی گئی سنچر ی انگلینڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سب سے تیز سنچری تھی۔ سری لنکا کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اس سے پہلے سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ جوس بٹلر کے پاس تھا جنہوں نے لارڈز پر31 مئی2014 کو جب102 منٹ میں74 بالوں پر گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے121 رن بنائے تھے تو اپنی سنچری 61 بالو ں پر مکمل کی تھی۔ اتبی تیز سنچری کے باوجود انگلینڈ کو اس میچ میں شکست ہوئی تھی۔
ہیری بروک انگلینڈ کی اننگ کے ؎32 ویں اوور میں آئے تھے اسکے باوجود وہ آوٹ ہوئے بغیر 136 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اتنے نتچے آنے کے بعد ان سے زیادہ رن صرف ایک کھلاڑی نے بنائے ہیں اور وہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیرس ہیں۔ ابراہم دی ویلیرس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں18 جنوری2015 کو39 ویں اوور میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ اس میچ میں وہ149 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے،59 منٹ میں44 بالوں پر نو چوکوں اور16 چھکوں کی مدد سے۔












