• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آٹھ طالب علموں نے ایک نشست میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
آٹھ طالب علموں نے ایک نشست میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی
Share on FacebookShare on Twitter

محمد جنیدقاسمی
اناؤ، سماج نیوز سروس : گزشتہ شب مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد میں ’جلسہ تقسیم انعامات وسندفراغت حفظ قرآن کریم‘ منعقدہوا، جس میں آٹھ طالب علموں نے ایک نشست میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی،دریں اثنامولانا افضال الرحمن قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا پڑھنا بھی عبادت اور قرآن کا پڑھانابھی عبادت ،قرآن کا سننابھی عبادت،قرآن مجیدکا سنانابھی عبادت ہے، اور مسلمانوں سنو !قرآن کا دیکھنابھی عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ جلال الدین سیوطی نے کہاکہ النظر فی المصحف عبادۃ، دیکھنے میں نہ تو تلاوت ہورہی ،نہ تو معنیٰ سمجھ رہے،لیکن اللہ پاک دیکھنے پر ثواب دے رہاہے۔ بعدازاں مولانا محمد عثمان آغو ش قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے مبعو ث کرنے کی ایک ترتیب بنائی ہے کہ محمد ﷺ کے مبعوث ہونے سے قبل بہت سے انبیاء آئے ،پھر اخیر میں ہم سب کے پیغمبرمحمدﷺ تشریف لائے ،ٹھیک اسی طرح یہ علماء کرام جو بڑوں کی مودگی میں چھوٹے ہیں ،کل یہی علماء بڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے ضدی لوگوں کے خطرناک انجام بیان کیے ہیں، اور مطیع فرماں فرماں بردار لوگوں کی خوبیاں بیان کی ہیں۔ہم سب کے دلوں کے حال کو اللہ تعالیٰ بخوبی جانتے ہیں۔ مولانا عبدالجبارقاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی نے خطاب کرتے ہوئے مفکراسلام مولانا ابوالحسن علی ندوی ؒ کے حوالے سے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ازہرہند تو ہے ہی بعض خصوصیات کی بناء پرجامع ازہر سے بھی فائق ہے ،اسی طرح دینی اداروں کی خصوصیات اور امتیازات ہونا بہت اچھی بات ہے ۔ مولانا کفیل اشرف ازہری لکھنؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کے یہ چار حقوق ایسے ہیں، جن کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے (۱) قرآن کریم پر ایمان لانا۔(۲) اصول وآداب کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت کا اہتمام۔ (۳) قرآن کریم میں غور خوض اور اس کی صحیح تفسیر(۴) قرآن کریم کی تعلیمات وہدایات پر مکمل اہتمام کے ساتھ عمل کرنا کسی بھی موقع پر اس سے اعراض نہ کرنا۔اس موقع پر الحاج حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ نے جلسہ کی اہمیت اور اس کی غایت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں آٹھ طالب علموں نے ایک نشست میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہے، علماء کرام ایک جماعت نے حفاظ کے قرآن کوسماعت کیا۔ انہوں نے حاضرین کا شکریہ بھی اداکیا۔ مولانا مبین الحق مظاہری استاذ مدرسہ نے مسرت کا اظہار کیا اور فارغ ہونے والے بچوں کو مبارک باد پیش کی۔ مولانا سفیان مظاہری استاذ مدرسہ نے بھی فارغ ہونے والے طالب علموں کو مبارک باد پیش کی ۔جلسے کا آغاز قاری محمد شعیب قاسمی کی تلاوت سے ہواجبکہ نعت کا نذرانہ مفتی طارق جمیل قاسمی قنوج،حافظ فخرالدین ملانوی،حافظ محمد قاسم نے مشترکہ طورپرپیش کیا۔ نظامت کے فرائض مفتی محمدجنیدقاسمی استاذ مدرسہ نے انجام دیے ۔ اس موقع پرمنشی اکرام حسین، حافظ محمد نعمان، مولانا شاہدجامعی،حافظ محمد عدنان،مفتی محمد بلال قاسمی، مولانا مختارعالم مظاہری، مولانا سفیان جامعی، مولانا محمد غفران جامعی، مفتی وقارالدین قاسمی، مفتی ضیاء الدین قاسمی، مولانا عبدالوارث اشاعتی، مولانا خالدندوی، مولانا حسین جامعی، حافظ شکیل جامعی، مولانا عبدالقادرندوی، حافظ جاویدمفتاحی، مولانا اطہرثاقبی،حافظ ضیاء الدین ،حافظ رضی الدین،مفتی عبدالمتین ،مولانا فیصل بلال جامعی، حافظ جمیل حقی،محمد شکیل، محمد رئیس،مولانا کلیم الدین ، حافظ محمدزکریا، مولانا حبیب ندوی،مولانا نفیس مظاہری، مولانا محسن قاسمی ، مولانا عامل قاسمی،حافظ محمد سعید، منشی اشفاق،ماسٹر مبین وغیرہ موجودرہے۔پس پردہ خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist