• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مجھے لگتا ہے کہ جنرل نروَنے سچ بول رہے ہیں: راہل

اپوزیشن لیڈر نے سابق فوجی سربراہ کی کتاب کے حوالے سے پبلشر کے موقف پر سوال اٹھایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2026
0 0
A A
مجھے لگتا ہے کہ جنرل نروَنے سچ بول رہے ہیں: راہل
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے جو کنفیوژن پیدا ہوا ہے اس میں سچ وہی لگتا ہے جو جنرل نرونے کہہ رہے ہیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کتاب شائع ہو چکی ہے اور اسے آن لائن خریدا جا سکتا ہے، جب کہ کتاب کے ناشر پینگوئن اس کی اشاعت سے انکار کرتا ہے۔ اس تذبذب کی حالت میں انہیں لگتا ہے کہ سابق آرمی چیف سچ بول رہے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا، "جنرل نرونے کا ایک ٹویٹ ہے جس میں انہوں نے لکھاہے، ‘میری کتاب کے لنک پر کلک کریں۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو سابق آرمی چیف نرونے جھوٹ بول رہے ہیں یا پینگوئن پبلشنگ کمپنی۔ مجھے نہیں لگتا کہ سابق آرمی چیف جھوٹ بولیں گے۔ پینگوئن پبلشنگ کمپنی کہتی ہے کہ کتاب شائع نہیں ہوئی ہے، جبکہ یہ کتاب ایمیزون پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا، جنرل نرونے کہتے ہیں، براہ کرم 2023 میں میری کتاب خریدیں۔ میں پینگوئن پبلشنگ کمپنی کے مقابلے نرونے جی پر زیادہ یقین کرتا ہوں۔ کیا آپ جنرل نرونے کے مقابلے پینگوئن پبلشنگ کمپنی پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ نرونے جی نے اپنی کتاب میں کچھ ایسے بیان دیئے ہیں جو ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے تکلیف دہ ہے۔ ظاہر ہے، آپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ پینگوئن پبلشنگ کمپنی یا سابق آرمی چیف میں کون سچ بول رہا ہے۔امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے متعلق سوال کے بارے میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جو تجارتی معاہدہ ہوا ہے، اس کی وجہ کو سمجھنے کے لیے آپ اس پوسٹر کو دیکھ سکتے ہیں جس میں لکھا ہے کہ مسٹر مودی نے ٹرمپ کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کی غیر مطبوعہ یادداشت سے متعلق پبلشر کے متضاد دعووں پر سوال اٹھایا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر جنرل نروانے کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی سربراہ نے خود اعلان کیا تھا کہ یہ کتاب دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ”ایم ایم نروانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہاہے کہ، ہیلو دوستو، میری کتاب اب دستیاب ہے۔ لنک کو فالو کریں، پڑھنے کی سعادت حاصل کریں۔ یا تو ایم ایم نروانے جھوٹ بول رہے ہيں یا پینگوئن کی طرف سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔ میں آرمی چیف پر یقین کرنے کا انتخاب کرتا ہوںِ۔” انہوں نے مزید کہا کہ دو ورژن میں سے ایک سچ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کتاب کا کچھ حصہ "حکومت کے لیے ناقابل گوارہ ہے۔” اپنے احتجاج کے دوران اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے دکھائے گئے پوسٹروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے مزید تفصیلات ظاہر کیے بغیر، ہند-امریکہ تجارتی معاہدے، جنرل نروانے کی کتاب، اور ایپسٹین کیس کو جوڑتے ہوئے ایک تبصرہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کے ذریعہ ذکر کردہ پوسٹ جنرل نروانے نے 15 دسمبر 2023 کو شیئر کیا تھا۔ اس میں انہوں نے لکھا تھا: ہیلو دوستو۔ میری کتاب اب دستیاب ہے۔ لنک کو فالو کریں۔ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں، جے ہند۔” اس سے سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، خاص طور پر جب پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ یادداشت ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہے اور یہ کہ اس وقت گردش کرنے والی اس کی کوئی بھی کاپی غیر مجاز ہے۔ دریں اثناء، دہلی پولس نے ایف آئی آر درج کی ہے اور فور اسٹارس آف ڈیسٹینی کی غیر مطبوعہ کاپی کی مبینہ تقسیم کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist