• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

14 سالوں کے بعد مسلم نوجوان کی ضمانت منظور

مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر وجہ بنی،ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دیگر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2026
0 0
A A
14 سالوں کے بعد مسلم نوجوان کی ضمانت منظور
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی،پریس ریلیز،ہماراسماج:دہشت گردی جیسے سنگین الزامات کے تحت گذشتہ چودہ سالوں سے جیل میں مقید ایک نوجوان کو آج بامبے ہائی کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے اس کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو منظور کرلیا، ملزم کا تعلق بہار سے ہے جسے اے ٹی ایس نے ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم ندیم اختر نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے 2019/ میں بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت عرضداشت داخل کی تھی جس پر گذشتہ 7/ سالوں کے دوران بامبے ہائی کورٹ کے مختلف ججوں نے درجنوں مرتبہ سماعت کی۔گذشتہ ماہ بامبے ہائی کورٹ کی دو کنی بینچ کے جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس شیام چانڈک نے ملزم ندیم اختر کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج ظاہر کیا گیا۔ ندیم اختر کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ آباد پونڈا اور ایڈوکیٹ مبین سولکر نے بحث کی تھی اور عدالت کو بتایا تھا کہ بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ابتک سیشن عدالت میں مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوسکی جبکہ ملزم گذشتہ 14/ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے۔دفاعی وکلاء نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ سیشن عدالت میں دفاعی وکلاء نے مقدمہ کی ہر سماعت پر حصہ لیا جبکہ استغاثہ عدالت میں گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ وبھئے بگاڑے نے عدالت کو بتایا تھا کہ استغاثہ سیشن عدالت میں جلد از جلد سماعت مکمل کیئے جانے کی پابند ہے لیکن گواہان کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت میں تاخیر ہورہی، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی بجائے استغاثہ کو ایک چانس اور دینا چاہئے تاکہ وہ مقدمہ کی سماعت جلد ازجلد مکمل کرسکے۔ٹرائل مکمل کیئے جانے کے لیئے بار بار وقت طلب کرنے پر دو رکنی بینچ نے استغاثہ پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور زبانی تبصرہ بھی کیا تھا۔ فریقین کی دلائل کے سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج عدالت نے ملزم ندیم اختر کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی اہم وجہ مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر اور طویل قید بتایا ہے۔تفصیلی فیصلہ عدالت بعد میں ظاہر کریگی۔ملزم ندیم اختر کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے منظور ہونے پر صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لیئے گذشتہ 7/ سالوں سے مسلسل کوشش کی جارہی تھی، انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی نے ملزم کو ناصر ف قانونی امداد فراہم کی بلکہ اسے تعلیمی وظیفہ بھی دیا جس کی وجہ سے وہ جیل میں رہتے ہو ئے قانون کی تعلیم مکمل کرسکا اور آج وہ جیل سے رہا ہونے سے قبل ہی اپنی وکالت کی تعلیم مکمل کرچکا ہے اوروہ بار کونسل کا ممبر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے جیل میں مقید دیگر قیدیوں کو بھی راحت ملیگی اور ان کی بھی ضمانت پر رہائی کے لیئے سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،اس موقع پر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے دفاعی وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ندیم اختر کے مقدمہ کی ہائی کورٹ میں پیروی کی۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ ملزم ندیم اختر کی جانب سے سپریم کورٹ میں کیویٹ داخل کیا جائے گا تاکہ اگر ریاستی سرکار بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتی ہے تو ملزم کے دلائل کی سماعت کے بغیر سپریم کورٹ یک طرفہ فیصلہ صادر نا کرسکے۔واضح رہے کہ ملزم ندیم اختر پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ملزم ندیم اختر سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک،کفیل احمد محمد ایوب انصاری،، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں، سیشن عدالت میں ابتک پونے دو سو سرکاری گواہان اپنے بیانات کااندراج کرچکے ہیں جبکہ استغاثہ نے گواہی دینے کے لیئے پانچ سو سے زائد گواہوں کو نامز د کیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

    لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

    فروری 11, 2026
    جاپان میں شدید برفباری، 46 افراد ہلاک

    جاپان میں شدید برفباری، 46 افراد ہلاک

    فروری 11, 2026
    فلسطین کی جغرافیائی ساخت میں تبدیلی ناقابل قبول

    فلسطین کی جغرافیائی ساخت میں تبدیلی ناقابل قبول

    فروری 11, 2026
    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈ کے خلاف

    ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈ کے خلاف

    فروری 11, 2026
    لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

    لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

    فروری 11, 2026
    جاپان میں شدید برفباری، 46 افراد ہلاک

    جاپان میں شدید برفباری، 46 افراد ہلاک

    فروری 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist