دیوبند،سماج نیوز سروس: دارالعلوم نسواں دیوبندکے زیر اہتمام سالانہ اجلاس ردائے فضیلت کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت دارالعلوم نسواں دیوبند کے بانی ومہتمم مولانا عبداللطیف قاسمی نے کی ،پروگرام کا آغازشمائلہ ہاشم کی تلاوت اورآفرین فرمان و شاذیہ یونس کی حمد و نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض عالمہ عطیہ کوثربھوپال نے انجام دئے ۔اس موقع پر دارالعلوم نسواں کے ناظم عمومی مولانا نظیف احمد قاسمی ازہری نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ آپ کو ایک عالمہ نہیں ایک درسگاہ کے طور پر معاشرے کے حوالے کررہا ہے۔آپ اپنی ذات میں ایک تعلیم گاہ بنیں،علم کا ایسا سر چشمہ بنیں جس سے نہ صرف آپ کے گھر والے بلکہ ایک علاقہ فیض یاب ہو،دینی تعلیم کو گھر گھرپہنچانااب آپ کا مقصد حیات ہونا چاہئے۔دارالعلوم نسواں کے بانی ومہتمم مولانا عبداللطیف قاسمی نے بخاری شریف کا آخری درس دیا اور طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں بیداری لانے کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات کو سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگیوں میں لانا ہوگااورملک میں مسلمانوں کے روشن اور تابناک مستقبل کے لئے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات مسلمانوں کیلئے ایک سخت آزمائش ہیں، ہمیں اپنی تعلیمی ،تربیتی اور اخلاقی حیثیت کو مضبوط کرناہے۔ہمیں نئے عہد کے نئے چیلنجوں کا سامنا کرناہے،اور اس کے لئے ہمیں عہد حاضر کے جدید علوم میں بھی دسترس حاصل کرنی چاہئے۔ادارے کی آنلائن آرگنائزر عالمہ باغ جہاں صاحبہ نے بھی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔سال رواں عالمہ کورس سے فراغت حاصل کرنیوالی طالبات میں حافظہ نعیمہ حنیف ،منتشاء غیور،تنظیم احسان،آفرین فرمان،ثانیہ عمران،شمع یوسف،عائشہ شہاب الدین،شبانہ عمران،نیشاتصور،نازشہ نسیم،شاذیہ یونس،شمع تصور،راحت نفیس،جاسمیں ضیاء الحق کے نام شامل ہیں۔اس موقع پر خصوصی شرکاء میں مولانا ابراہیم قاسمی،مولانا زین الدین قاسمی ،مولاناشکیل قاسمی،مفتی محمدعمربھوپال،مولانارفیع الدین،مولانا غفران قاسمی، عبدالرحمن سیف عثمانی،ڈاکٹرعمر،ڈاکٹر سلمان ولی ،انجینئر عمران فاروقی ،سید ذاکر حسین وغیرہ موجود رہے۔












