محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: دینی وعصری تعلیم کے لئے لڑکیوں کے مشہور تعلیمی ادارےجامعۃ البنات الاسلامیہ(زاید کالج) شاہین باغ دہلی میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کے لئےکالج انتظامیہ کی طرف سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 28فروری ہے۔غورطلب ہے کہ نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں بچیوں کی معیاری تعلیم کے لیے مشہور ومعروف تعلیمی ادارےجامعۃ البنات الاسلامیہ(زاید کالج) شاہین باغ دہلی میں داخلہ کرانے کی ہر سرپرست کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بچی کا داخلہ یہاں کرائے،کیونکہ دہلی و اعتراف میں دینی وعصری تعلیم میں اس ادارے کی نمایاں پہچان ہے۔جہاں ماہروقابل خواتین اساتذہ کے ذریعہ معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔وہیں یہاں کا نظم ونسق اورطعام بھی قابل تعریف ہے۔داخلہ انچارج مولانا عبدالقیوم صاحب ونوجوان عالم دین مولانا محمد آصف اقبال صاحب نے نمائندہ کو مشترکہ طور پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نئے تعلیمی سال 2026-27 میں درجہ عربی اول تا دورہ حدیث تک کی جماعتوں میں داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہےجو آئندہ 28فروری تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ عربی اول میں داخلہ کے لئے طالبہ کا 7ویں جماعت(اسکولنگ) پاس ہونے کے ساتھ اُردو نقل و املا اور بنیادی اسلامی معلومات و اسلامی تاریخ کی معلومات ہونا لازمی ہے۔لیاقت کے مطابق داخلہ ابتدائی یا اول کلاس میں ہوگا۔داخلہ کے لئے طالبہ کا تحریری وتقریری امتحان لیا جائے گا جس میں اسے پاس ہونا ضروری ہوگا۔علاوہ ازیں اول جماعت میں داخلہ کے لئے طالبہ کی عمر کم از کم 12 سال جبکہ شعبہ حفظ میں داخلہ کے لئے طالبہ کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔وہیں دوسری طرف سچرکمیٹی رپورٹ2006ونیتی آیوگ کے Aspirational Distric Programme 2018 کی رپورٹ میں تعلیمی واقتصادی اعتبار سے ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں میں شامل ‘خطہ میوات میں مذکورہ ادارے میں داخلہ کی تاریخ کے اعلان کے بعد سرپرستوں میں خوشی کا ماحول ہے۔واضح رہے کہ جامعۃ البنات الاسلامیہ(زاید کالج) خطہ میوات میں تعلیم نسواں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس ادارے سے اب تک سینکڑوں میواتی طالبات تعلیم حاصل کر مختلف مقامات پر خدمت انجام دے رہی ہیں۔












