• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

’’بچے شیطان نہیں ہوتے اس لئے بچوں کو مساجد سے باہر نہ نکالیں‘‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 16, 2026
0 0
A A
’’بچے شیطان نہیں ہوتے اس لئے بچوں کو مساجد سے باہر نہ نکالیں‘‘
Share on FacebookShare on Twitter

چھوٹا بچہ جب گھر میں اپنے بڑوں کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو اس کے دل میں بھی ویسا کرنے کی خواہش جنم لیتی ہے۔ وہ بغیر کہے مصلے کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے، رکوع وسجود کی نقل اتارتا ہے، بالکل سنجیدگی کے ساتھ ویسا ہی کرتا ہے جیسا وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔ پھر وہ اپنے ابو کو مسجد جاتے دیکھتا ہے تو وہ بھی چاہتا ہے کہ میں ان کے ساتھ وہاں جائوںاور بغیر کہے وہ پیچھے پیچھے مسجد چلا جاتا ہے، کبھی گھر سے کوئی نہ بھی جائے تو وہ خود مسجد پہنچ جاتا ہے، وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ یہاں آخر لوگ کیا کرتے ہیں؟ یہاں لوگ جمع کیوںہوتے ہیں؟ وہ مسجد تو آتا ہے لیکن اسے مسجد کے آداب کا علم نہیں ہوتا، وہ یہاں بھی گھر کی طرح دوڑتا بھاگتا ہے اور شرارتیں کرتا ہے، کبھی اس صفف میں جاتا ہے، کبھی دوسری صف میں، کبھی وضو خانے کی طرف آکر دوسروں کی طرح منھ ہاتھ دھوتا ہے، کبھی نل کھول کر کافی دیر تک ہاتھ پائوں دھوتا رہتا ہے کیونکہ اسے ایسا کرنے میں مزہ آتا ہے، اسے اچھا لگتا ہے، وہ بھی دوسروں کی طرح بڑے بڑے کام کرنا چاہتا ہے اور وہ ان تمام کاموںمیںبالکل سنجیدہ ہوتا ہے، دل سے کرتا ہے، اپنی طرف سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے اور دل میںخوشی محسوس کرتا ہے۔ لیکن جب کوئی بزرگ اسے وضو خانے پر آخر جھڑکتے ہیں ، اوئے ادھر کیا کررہے ہو ؟ اتنی دیر پانی کیوں ضائع کررہے ہو؟ چلو اٹھواور پھر اسے وہاں سے ہٹادیتے ہیں۔ بعض مسجد کے بزرگ تو بچوں کو دیکھتے ہی ان کے پیچھے پڑجاتے ہیں اور جب تک وہ مسجد سے نکل نہیں جاتے یا ان کی مرضی کے مطابق ٹک کر نہیں بیٹھتے انہیں چین نہیں آتا۔ کچھ نمازے تو ایسے بھی ہیں کہ بچے کو دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں، پہلی صف میں بیٹھا دیکھا تو قمیض سے پکڑ کر پیچھے کر دیتے ہیں، کسی بچے کو باتیں کرتے دیکھا تو ایک تھپڑ لگادیتے ہیںاور کہتے ہیں کہ بد تمیز یہ مسجد چپ کرو۔ جہاں دو تین بچوں کو باتیں کرتے یا ہنستے ہوئے دیکھا تو فوراًمسجد سے نکال دیتے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے مسجد کا ماحول خراب ہوتا ہے۔ وہ قرآن پکڑتے ہیںتو چھین لیا جاتا ہے کہ چھوٹا بچہ ہے قرآن مجید کو پھاڑ دیگا، کوئی بچہ صاف ستھرا نہیں تب بھی اسے دکھے دیکر مسجد کے دروازے پر کردیا جاتا ہے۔ کچھ صاحب بچے کی حرکتوں پر انہیں گھورتے ہیں ، منھ بناتے ہیںاور باتیں سناتے ہیں۔ اگر اے سی والی مسجد ہے تو ہال سے نکال کر گرم صحن میں بھیج دیتے ہیں۔ ان سب درشت رویوں، گرم لہجوں، سخت غصے والے مزاجوں، ڈانٹنے ڈپٹنے اور مارنے کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ انہیں گھورنے ، مارنے ، دوڑانے اور گھسیٹنے کا انجام کیا ہوتا ہے؟کہ ہماری مسجدیں خالی رہتی ہیں۔ انہیں بچے نے تو کل جوان ہوکر پختہ نمازی بننا تھالیکن افسوس ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھاجائیں۔ دوسرا سبب مساجد کے قاری صاحبان جن کے پاس بچے سپارہ، قاعدہ پڑھنے آتے ہیں، اب یہاں بھی نظم وضبط کا عظیم مسئلہ سامنا آجاتا ہے۔ کسی بچے کی نماز پڑھنے میں غلطی نکلی نہیں کہ ڈنڈا، مکااور چپت اس کے جسم پر لگی نہیں، خوف اور جبر کا ماحول ہر غلطی پر سزا، سبق یاد نہ ہونے پر بے عزتی اور مار پٹائی کردیتے ہیں، ایسے قاریوں اور نمازیوں کے ان رویوں نے مساجد کو بے رونق کررکھا ہے۔
قارئین محترم ! رسول اکرمﷺ کے دور میں کیا ہوتا تھا؟ مسجد نبویؐ میںکیا صورتحال تھی ؟ بچے تو ہر دور میں شرارتی رہے۔ بھاگنے، دوڑنے، باتیں کرنے، اچھلنے کودنے والے، ابھی انہیں کیا پتا کہ مسجد کے آداب کیا ہیں؟ مسجد میں آتے جاتے رہینگے، نمازیوں کو دیکھتے رہینگے تو آہستہ آہستہ سیکھ جائینگے کہ مسجد میں کس طرح رہا جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کے دور میں بھی بچے ایسے ہی کیا کرتے تھے، کبھی اس صف میں دوڑ ، کبھی اس صف میں دوڑ ، کبھی منبر پر چڑھ گئے، کبھی رونے لگے، کبھی کچھ کبھی کچھ ، یہاں تک کہ آپ ﷺ کو بچے کے رونے کی آواز آتی تو آپﷺ نماز مختصر کردیا کرتے تھے لیکن یہ کبھی نہیں کہتے تھے کہ کوئی بھی اپنے بچے کو مسجد میں نہ لائے، اس سے ہماری نمازیں خراب ہوتی ہے۔ کیا ہماری نمازوں کا خشوع وخضوع صحابہ کرامؓ کی نمازوں سے زیادہ ہے جو کسی بچے کی آواز پر فوراً خراب ہوجاتا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ ہم جوں جوں پہلی دوسری صف کے پختہ نمازی بنتے ہیں ہمارا مزاج اتنا ہی سخت ہوتا چلا جاتا ہے، اتنا ہی تکبر آجاتا ہے، مزاج گرم ہوجاتا ہے، یہ کیسی عبادت ہے؟ اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بچوں کو مساجد میں آنے کی ترغیب دیں، کوئی بچہ مسجد آئے تو اس کا استقبال کریں، اسے گلے سے لگائیں، اسے بوسہ دیں، اسے اتنی محبت ، اتنا پیار اتنی عزت واحترام دیں کہ اسے لگے کہ دنیا میں اس سے بہترین جگہ کوئی نہیں ہے۔ بچوں کی شرارتوں کو نظر انداز کریںبلکہ غصے کے بجائے مسکرائیں اور انہیں دیکھ کر اپنے بچپن کو یاد کریںکہ ہم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ بچے شیطان نہیں ہوتے بلکہ اللہ کی نشانیوںمیںایک نشانی ہوتے ہیں ، معصوم ہوتے ہیں، گناہوں سے پاک ہوتے ہیںلیکن نہ تجربہ کار ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں دیکھ کر سیکھنا چاہتے ہیں ، وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اگر وہ بچپن ہی سے مساجد سے جڑینگے تو کل زندگی میں کسی بھی شعبے میں جائینگے تو مساجد کو اعلیٰ مقام دینگے، مساجد کے اماموں، قاریوں کو عزت دینگے، علما کرام کا احترام کرینگے بلکہ خود بھی عالم بنیگے۔
ذرا سوچیں جب ایک اسکول اپنے کاروبار کیلئے ٹھائی تین سال کے بچے کو برداشت کرتا ہے، انہیں ہر صورت صاف ستھرا رکھتا ہے اور اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ تمام تکالیف کے باوجود بھی زیادہ سے زیادہ بچے اسکول آئیںاور یہی وجہ ہے کہ اسکول بچوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ اگر ہم لوگ بھی بچوں کو مساجد میں بے پناہ محبت دینے کا عزم کرلیں، اپنے رویوںمیںتبدیلی لے آئیںتو یہ ہماری آئندہ نسل کو نمازی بنانے کیلئے اتنا ضروری ہے جتنا زور ہم تعلیم کے حصول پر لگارہے ہیں۔ مائیں اسکول کی طرح ہی اگر بچوں کو اہتمام کے ساتھ تیار کرکے مسجد بھیجیں، نمازی حضرات جیب میں ٹافی، بسکٹ، چاکلیٹ، یا پانچ دس روپئے لیکر آئیںاور کوئی بچہ مسجد میں نظر آئے تو اسے پیار سے بٹھائیں ٹافی یا پیسے دیکر محبت کا احساس دلائیںاور اس کی نماز میں کوتاہیوںپر نہایت پیارے الفاظ میں نشاندہی کریں کہ بیٹا یہ مسجد ہے، یہ اللہ کا گھر ہے، یہاں اونچا نہیں بولتے، یہاں شور نہیں کرتے، یہاں عبادت کی جاتی ہے، یہاں ہم اللہ کے حضور حاضر ہوتے ہیں، یہاں دوڑنا نہیں چاہئے، یہاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی جاتی ہے، یہاں صاف ستھرا ہوکر آنا چاہئے، کل آپ صاف کپڑے پہن کر آنا آپ کو پیسے بھی ملینگے اور چاکلیٹ بھی۔ ان خوبصورت الفاظ سے ہم بچوں کو دل موہ سکتے ہیں، اگر مسجد میں بچوں کو محبت ملے گی تو وہ تادم آخر مسجد سے محبت کرنے والے ہونگے۔ اگر آج ہماری مسجدوںمیں دورانِ نماز پیچھے بچوں کی معصوم شرارتوں کی آوازیںنہ آرہی ہوںتو یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    فروری 16, 2026
    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    فروری 16, 2026
    جے ایس ایم ایم نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت پر اعتراض کیا

    جے ایس ایم ایم نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت پر اعتراض کیا

    فروری 16, 2026
    عاصم منیر کو میونخ کانفرنس میں شناختی کارڈ چیک کے لیے روکا گیا

    عاصم منیر کو میونخ کانفرنس میں شناختی کارڈ چیک کے لیے روکا گیا

    فروری 16, 2026
    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    قابض فوج کے 7 اہلکار تحویل میں ہیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں : بی ایل اے

    فروری 16, 2026
    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کا الزام، اہل خانہ کا بلوچستان بھر میں لاپتہ ہونے کا دعویٰ

    فروری 16, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist