• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کے سپریم لیڈر شہید، اپنی قوم کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا

ایران میں رہبرِ اعلیٰ کی شہادت پر ملک گیر احتجاج ،مرگ بر امریکہ ’مرگ بر اسرائیل‘کے نعرے، ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام جاری کیا،مخبروں کے ڈھیر پر ایران؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2026
0 0
A A
ایران کے سپریم لیڈر شہید، اپنی قوم کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یواین آئی ) ایران کے دارالحکومت تہران پر ہفتے کی صبح ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس المناک خبر کی تصدیق کر دی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شمالی تہران کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شمیران میں واقع صدارتی محل اور سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب متعدد میزائل گرے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اس وقت اپنے دفتر میں فرائض سرانجام دے رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی صاحبزادی، داماد اور پوتی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انقلابی قیادت کے قریبی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس نے ایرانی قیادت کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ایرانی عوام کے لیے یہ حکومت بدلنے کا ایک بڑا موقع ہے”۔ دوسری جانب ایران نے اس حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ترین جوابی کارروائی اور بڑے حملے کی دھمکی دی ہے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ اس پیغام میں ایرانی قوم کے عزم اور اسلامی اصولوں پر ثابت قدمی کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اپنی ہلاکت سے قبل جاری کردہ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ "ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، اور اسے بخوبی علم ہے کہ (ایسے حالات میں) کیا کرنا ہے”۔واضح رہے کہ تہران پر ہونے والے اس بڑے حملے میں نہ صرف سپریم لیڈر بلکہ ان کی صاحبزادی، داماد اور نواسی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے مزید تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایران کے وزیرِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے مشیرِ اعلیٰ علی شامخانی بھی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔حکومتِ ایران نے اس عظیم سانحے پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، جس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور امریکہ و اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف اتوار کے روز تہران سمیت تمام صوبوں میں لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے شہداء کے لہو کا بدلہ لینے اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔ اصفہان، اہواز اور تہران میں لاکھوں کے اجتماعات دیکھے گئے جہاں لوگ مسلسل بمباری کے باوجود سڑکوں پر موجود رہے اور "مرگ بر امریکہ” اور "مرگ بر اسرائیل” کے نعرے لگائے۔ انسانی جانوں کا ضیاع تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہرمزگان میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر حملے میں 148 طالبات شہید ہو چکی ہیں، جبکہ صوبہ فارس میں اسپورٹس ہال پر حملے کے نتیجے میں 20 والی بال پلیئرز جاں بحق ہوئیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس جارحیت کو خطے کا جغرافیہ بدلنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ عوامی اجتماعات میں اس بات پر فخر کا اظہار کیا گیا کہ ان کے قائد کسی بنکر میں چھپنے کے بجائے اپنے دفتر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام کے درمیان شہید ہوئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے ملک کے سب سے طاقتور شخص اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں سپریم لیڈر اس وقت نشانہ بنے جب وہ اپنے دفتر میں سرکاری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ "بزدلانہ حملہ” ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں تہران میں واقع رہبرِ معظم کے دفتر پر کیا گیا۔ شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای اپنے تفویض کردہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ اس حملے نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس حملے میں صرف سپریم لیڈر ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے قریبی افراد بھی نشانہ بنے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی صاحبزادی، داماد اور نواسی بھی مارے گئے ہیں۔ مزید برآں، پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے اہم کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیرِ اعلیٰ علی شامخانی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جو ایرانی قیادت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ایران کی حکومت نے رہبرِ معظم کی عظیم قربانی کے سوگ میں ملک بھر میں 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام سرکاری و نجی ادارے 7 روز کے لیے بند رہیں گے تاکہ قوم اپنے عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کر سکے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایرانی سرزمین پر ہزاروں نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist