• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

قرآن کریم کا معجزہ قیامت تک باقی رہے گا، حفاظ، ائمہ اور مؤذنین کا اکرام و کفالت قوم کی دینی ذمہ داری ہے

مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نےجامع مسجد اشرف آباد میں 27ویں شبِ رمضان میں تکمیلِ قرآن کی سعادت حاصل کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 18, 2026
0 0
A A
قرآن کریم کا معجزہ قیامت تک باقی رہے گا، حفاظ، ائمہ اور مؤذنین کا اکرام و کفالت قوم کی دینی ذمہ داری ہے
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : ماہِ مبارک رمضان کی ستائیسویں شب (شبِ قدر) کے پرنور موقع پر جامع مسجد اشرف آباد میں تکمیلِ قرآن کی عظیم الشان اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے نمازِ تراویح میں خود قرآن کریم مکمل سنانے کی سعادت حاصل کی اور بعد ازاں ایک جامع، فکر انگیز اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت اور اس کے معجزہ ہونے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل جبرائیل امینؑ جس کتاب کو لے کر نازل ہوئے تھے، وہ آج بھی بغیر کسی زیر، زبر اور نقطے کے فرق کے اپنے اصل روپ میں محفوظ ہے۔ قرآن نے اس وقت جو چیلنج کیا تھا کہ اس جیسی ایک سورت بنا کر دکھاؤ، وہ آج کے اس جدید اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ترقی یافتہ دور میں بھی برقرار ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اربوں روپے خرچ کر کے نفرت کا بازار گرم کیا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود دنیا اور بالخصوص ہندوستان میں سب سے زیادہ قبول کیا جانے والا مذہب اسلام ہی ہے، اور اسلام قبول کرنے والوں کی سب سے بڑی وجہ قرآن کریم کی کشش اور اس کی حقانیت ہے۔ مولانا قاسمی نے تراویح میں قرآن کریم کو ٹھہر ٹھہر کر اور ترتیل کے ساتھ پڑھنے اور سننے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو تیز رفتاری سے پڑھنا جس میں الفاظ کی کٹوتی ہو، قرآن کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تراویح میں تلاوت کا مقصد اللہ کی رضا اور کلام پاک کا حق ادا کرنا ہونا چاہئے۔ اپنے خطاب میں مولانا عبداللہ قاسمی نے مساجد کے ائمہ، حفاظ کرام اور مؤذنین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان خادمانِ دین نے دنیاوی کیریئر اور خواہشات کو ترک کر کے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کر دی ہیں۔ لہٰذا یہ پوری قوم کا مذہبی فریضہ ہے کہ وہ ان کا اکرام کرے، ان کی مالی و معاشرتی ضروریات کا بھرپور خیال رکھے اور انہیں سماج میں وہ عزت و مقام دے جس کے وہ حقدار ہیں۔ قومیں تبھی ترقی کرتی ہیں جب ان کے مذہبی پیشواؤں کا احترام کیا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا نے رخصت ہوتے ہوئے ماہِ رمضان پر افسوس کا اظہار کیا اور شبِ قدر کی فضیلت کے پیشِ نظر رو رو کر امت مسلمہ کی مغفرت، درگزر اور بخشش کی رقت انگیز دعائیں کرائیں۔ عید الفطر کی نماز صبح 8 بجے ادا کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist